خوشیاں ماتم میں تبدیل ،ایران نے اسرائیل کے ساتھ بھارت کوبھی بڑاجھٹکادیدیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
تہران (نیوز ڈیسک) ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں 73 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق زیرِ حراست افراد میں سے زیادہ تر کا تعلق بھارت سے ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، یہ گرفتاریاں ایک خفیہ کارروائی کے نتیجے میں عمل میں آئیں، جس کے دوران مبینہ طور پر اسرائیلی خفیہ ادارے موساد سے روابط رکھنے والے افراد کو شناخت کیا گیا۔ ایران نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ افراد حساس معلومات جمع کر کے اسرائیل کو فراہم کر رہے تھے، جس سے قومی سلامتی کو شدید خطرات لاحق تھے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور ممکنہ طور پر مزید گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جا سکتی ہیں۔ گرفتار شدگان سے دورانِ تفتیش اہم انکشافات متوقع ہیں۔
تاحال بھارتی حکومت یا اسرائیلی حکام کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔
مزیدپڑھیں:وزیراعظم کی الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کیلئے اقدامات کی ہدایت
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔
کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔
کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔
حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔