بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو آنے سے حکومت کیوں روکے گی: خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو آنے سےحکومت کیوں روکے گی۔
اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان آنے کے لیے وزٹ، اجازت اور شرائط پوری کر کے آسکتے ہیں، میں نے میڈیا پر ہی پڑھا ہے کہ والد نے منع کیا کہ وہ نہ آئیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کے بیٹے فیصلہ کر رہے ہیں تو بالکل پاکستان آئیں، ہمارا مؤقف صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی تشدد کی طرف رجوع نہ کرے، احتجاج کرنا سیاسی جماعتوں کا حق ہوتا ہے، انہیں اس کی اجازت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ 9مئی یا 26 نومبر پھر برپا کرے تو اجازت نہیں دی جائے گی۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پشاورہائیکورٹ نے فیصل کریم کنڈی کو نتھیاگلی گورنر ہاؤس استعما ل کرنے کی اجازت دیدی
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاورہائیکورٹ نے فیصل کریم کنڈی کو نتھیاگلی گورنر ہاؤس استعما ل کرنے کی اجازت دیدی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق گورنر ہاؤس نتھیا گلی کو صوبائی حکومت کی تحویل میں دینے کا اقدام چیلنج کر دیاگیا، فیصل کریم کنڈی کی درخواست عدالت میں ہوئی،جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے سماعت کی،وکیل درخواستگزارنے کہاکہ صوبائی حکومت نے نتھیاگلی گورنر ہاؤس کو تحویل میں لیاہے،صوبائی حکومت گورنر ہاؤس کو کمرشل مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتی ہے، عدالت نے فیصل کریم کنڈی کو نتھیاگلی گورنر ہاؤس استعما ل کرنے کی اجازت دیدی،عدالت نے صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
جمشید دستی نااہلی کیس؛لاہور ہائیکورٹ نے این اے 175میں ضمنی الیکشن شیڈول معطل کردیا
مزید :