پنجاب: مزید شدید بارشوں کا الرٹ جاری، اربن فلڈنگ کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
فائل فوٹو
پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے صوبے بھر میں مزید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔
صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے میں لاہور، قصور، شیخوپورہ اور سیالکوٹ میں شدید بارش متوقع ہیں۔
پی ڈی ایم اے حکام نے بتایا کہ بارشوں کے باعث لاہور، راولپنڈی اور گجرانوالہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ صوبے میں مون سون بارشوں کا سلسلہ 31 جولائی تک جاری رہ سکتا ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آج سے 16جون کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور بارشوں کا امکان ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب، جہلم، راوی اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ دریائے ستلج میں گنڈاسنگھ کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق نارووال نالہ بئیں میں نچلے درجے کاسیلاب ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے بارشوں کا کے مطابق
پڑھیں:
پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع
لاہور: پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کردی گئی۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبہ بھر میں کھلی فضا میں ڈرون اُڑانے پر مکمل پابندی برقرار ہے، دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔حکومت پنجاب نے یہ فیصلہ سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہے، جبکہ اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی۔حکومتی ہدایت کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے اور انٹیلیجنس ایجنسیاں اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی اور وہ اپنے فرائض کے مطابق ڈرون سمیت دیگر ٹیکنالوجی استعمال کر سکیں گی۔