ایپل صارفین کے لیے گوگل کا نیا فیچر، اہم سہولت دیدی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, July 2025 GMT
گوگل نے ایپل کے صارفین کے لیے اپنے انٹرنیٹ براؤزر میں نیا فیچر متعارف کروایا ہے، جس کی مدد سے وہ اپنے ذاتی اور دفتری اکاؤنٹس کے درمیان آسانی سے تبدیلی کر سکتے ہیں۔
یہ سہولت اُن ملازمین کے لیے خاص طور پر مفید ہے جو ذاتی موبائل یا آلات پر دفتر کے وسائل استعمال کرتے ہیں، اس سے قبل صارفین کو ایک اکاؤنٹ سے باہر نکل کر دوسرے اکاؤنٹ میں داخل ہونا پڑتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اوپن اے آئی کا مصنوعی ذہانت پر مبنی براؤزر جلد متوقع، کیا گوگل کروم کا متبادل بن سکتا ہے؟
اب، جیسے اینڈرائیڈ اور کمپیوٹر پر ہوتا ہے، ویسے ہی ایپل کے صارفین بھی نہ صرف آسانی سے اکاؤنٹس تبدیل کر سکتے ہیں بلکہ ہر اکاؤنٹ کا ڈیٹا بھی الگ رہے گا۔
براؤزر ہر اکاؤنٹ کا الگ الگ ڈیٹا جیسے کھلی ہوئی ٹیبز، تلاش کی تاریخ اور محفوظ کیے گئے پاس ورڈز صرف اسی اکاؤنٹ تک محدود رکھتا ہے، جس سے دفتری معلومات ذاتی سرگرمیوں سے محفوظ رہتی ہیں۔
جب کوئی صارف دفتری اکاؤنٹ میں داخل ہوتا ہے یا اسے منتخب کرتا ہے، تو اُسے ایک تعارفی عمل سے گزارا جاتا ہے، جس میں ذاتی اور دفتری اکاؤنٹس کے فرق اور دفتر کی معلوماتی حکمتِ عملی سے آگاہ کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی صارفین کے لیے بڑی سہولت کیا ہے؟
جیسے ہی صارف دفتری اکاؤنٹ پر منتقل ہوتا ہے، اُسے اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ اب ایک منظم تجربے میں داخل ہو رہا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ، کمپنی نے اپنے ادارہ جاتی نظام کے لیے سیکیورٹی کی نئی سہولتیں بھی شامل کی ہیں۔
اب دفتر کی تکنیکی ٹیمیں دفتری اکاؤنٹس پر غیر ضروری ویب پتے بند کر سکتی ہیں، اور حفاظتی ٹیمیں مختلف آلات سے نگرانی کے ریکارڈ براہِ راست اپنے نظام میں حاصل کر سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ونڈوز صارفین کی تعداد میں 40 کروڑ کی کمی، سبب کیا ہے؟
یہ تمام سہولتیں فی الحال اُن آلات پر دستیاب ہیں جو ادارے کے زیرِ انتظام ہوں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آئی او ایس ایپل صارفین اینڈرائیڈ گوگل کروم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی او ایس ایپل صارفین اینڈرائیڈ گوگل کروم دفتری اکاؤنٹ کے لیے
پڑھیں:
رجب بٹ نے اپنے گھر پر فائرنگ کا ذمہ دار 333 گروپ کو قرار دے دیا
لاہور:
یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنے گھر پر فائرنگ کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا جس میں انہوں نے 333 گروپ کو واقعے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
ویڈیو پیغام میں رجب بٹ نے کہا کہ میرے گھر پر فائرنگ کرنے والے کا نام کاشف چوہان ہے جس کا تعلق 333 گروپ سے ہے۔
رجب بٹ کے مطابق کاشف چوہان نے پہلے گاڑی تبدیل کی اور موٹر سائیکل پر آ کر فائرنگ کی، فائرنگ بیرون ملک بیٹھے شہزاد بھٹی نے کروائی۔
یوٹیوبر نے دعویٰ کیا کہ ملزمان کے بارے میں پولیس بھی سب جانتی ہے، دوسری جانب پولیس نے رجب بٹ کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے ملزمان سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ رجب بٹ کے گھر فائرنگ کرنے والے ملزمان کی شناخت اور تلاش جاری ہے، گھر پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کا تاحال کچھ نہیں پتہ، رجب بٹ نے ویڈیو میں جو نام لیے ہیں اس کا علم نہیں۔
TagsShowbiz News Urdu