اسلام آباد:

پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنان کے خلاف 26 نومبر اور 4 اکتوبر احتجاج پر درج مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی حاضری سے استثنا کی درخواستیں منظور کی گئیں جبکہ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو چالان کی نقول فراہم کر دی گئیں، 26 نومبر احتجاج پر درج تھانہ کوہسار کے مقدمہ میں سپلیمنٹری جمع کروائی گئی۔

پراسیکوشن نے ان ملزمان کا بھی چالان جمع کروا دیا جن کی ضمانتوں پر فیصلے نہیں ہو سکے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ پراسیکوشن اگلی سماعت پر دلائل دے کہ کیا ان ملزمان کا چالان پیش ہو سکتا ہے جن کی ضمانت پر ہی فیصلہ نہیں ہوا۔

عدالت نے تھانہ کوہسار اور نون کے مقدمے کی سماعت 4 اگست تک جبکہ تھانہ آبپارہ اور ترنول کے مقدمے کی سماعت 11 اگست تک ملتوی کر دی۔

بانی پی ٹی آئی و کارکنان کے خلاف آزادی مارچ کے 2 کیسز کی بھی سماعت ہوئی۔ تھانہ کھنہ کے مقدمہ نمبر 242 کی سماعت بغیر کارروائی 5 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

تھانہ کھنہ کے مقدمہ نمبر 243 کے 3 ملزمان کو اشتہاری کرنے کا پراسس شروع ہوگیا، عدالت نے کیس کی سماعت 2 اگست تک ملتوی کر دی۔

تھانہ کوہسار کے مقدمہ نمبر 1033 کی سماعت کل تک ملتوی کی گئی اور غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

تھانہ کوہسار کے مقدمہ نمبر 551 کا چالان بھی عدالت میں جمع کروایا گیا۔ عدالت نے علی بخاری، شعیب شاہین و دیگر ملزمان کو طلبی کے نوٹسز جاری کر دیے۔ کیس کی سماعت 6 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان، آمنہ علی اور مرتضیٰ طوری عدالت میں پیش ہوئے۔ پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنان پر دہشت گردی و دیگر دفعات کے تحت تھانہ نون، کوہسار، آبپارہ و دیگر میں مقدمات درج ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تک ملتوی کر دی کے مقدمہ نمبر تھانہ کوہسار پی ٹی آئی کی سماعت عدالت نے

پڑھیں:

سپریم کورٹ؛ عمران خان کی 9مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی

اسلام آباد:

سپریم کورٹ نے 9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 12 اگست تک ملتوی کر دی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ سلمان صفدر کی التواء درخواست پر سماعت ملتوی کی گئی۔

وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ سلمان صفدر کی التواء کی درخواست ہے، اگلے ہفتے کی تاریخ دے دیں اور نوٹس بھی کر دیں۔

سپریم کورٹ نے اگلے ہفتے کی تاریخ دینے اور نوٹس کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت 12 اگست تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • 26 نومبر اور 4 اکتوبر احتجاج کیس: غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • علی امین گنڈاپور کیخلاف وارنٹ گرفتاری کے معاملہ، پشاور ہائیکورٹ کاوزیر اعلی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم
  • بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی اپیلوں پر سماعت ملتوی
  • سپریم کورٹ؛ عمران خان کی 9مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی
  • عمران خان کی 9مئی مقدمات کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی
  • 9 مئی مقدمات: عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی
  • پی ٹی آئی کے احمد خان بھچر سمیت 51 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • احمد خان بھچر سمیت 51 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر سمیت 51 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری