پی ٹی آئی کے احمد خان بھچر سمیت 51 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
ویب ڈیسک: سرگودھا کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما و اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر سمیت 51 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کو میانوالی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور گھیراؤ جلاؤ کے مقدمات کی سماعت ہوئی، تاہم اس کیس میں کوئی بھی ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوا۔
عدالت نے عدم پیشی پر پی ٹی آئی رہنما احمد خان بھچر، بلال اعجاز اور احمد چٹھہ سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے
عدالت کے بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر عمر ایوب کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی گئی۔
عدالت نے مزید سماعت 29 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے، عدالت نے 9 مئی کے دیگر 4 مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے شہادتیں قلمبند کیں۔
یاد رہے کہ جوڈیشل کمپلیکس میانوالی میں 9 مئی کو ہنگامہ آرائی کے مقدمہ میں 57 نامزد اور 150 نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
چیٹ جی پی ٹی سے احتیاط ؛ اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین نے اہم مشورہ دے دیا
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: عدالت نے
پڑھیں:
حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث افغان شہری سمیت 3 ملزمان گرفتار
---فائل فوٹووفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث اشتہاری سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں افغان شہری بھی شامل ہے، ملزمان کو مختلف چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران پنجاب کے شہر نوشہرہ اور لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے موبائل فون، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد برآمد کر لیے ہیں۔