ہر 4 میں سے 1 ذیابیطس مریض سنگین ہڈیوں کی بیماری میں مبتلا ہے
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
حالیہ تحقیق یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہر 4 میں سے 1 ذیابیطس مریض سنگین ہڈیوں کی بیماری میں مبتلا ہے۔
ماہرین کلے مطابق یہ ایک تشویشناک حقیقت ہے جو اس بات کی نشان دہی کرتی ہے کہ ذیابیطس صرف خون میں شوگر کی سطح کا مسئلہ نہیں، بلکہ جسم کے کئی نظاموں پر اثر انداز ہوتا ہے۔
ذیابیطس خصوصاً دو اقسام کی ہڈیوں کی بیماریوں سے وابستہ ہوتا ہے:
1.
ذیابیطس (خاص طور پر ٹائپ 1) ہڈیوں کے ڈھانچے کو کمزور کرتا ہے اور کیلشیم کی کمی، انسولین کی خرابی اور ہڈی بنانے والے خلیوں (Osteoblasts) کی سرگرمی متاثر ہوتی ہے۔
2. ہڈیوں کی تنزلی (Osteoarthritis & Charcot Joint)
ٹائپ 2 ذیابیطس والے افراد میں جوڑوں کی بیماری، جوڑوں میں سوجن، اور Charcot arthropathy زیادہ دیکھی جاتی ہے، خاص طور پر پاؤں، گھٹنے، اور ریڑھ کی ہڈی متاثر ہوتی ہے۔
ایک طبی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق ذیابیطس کے تقریباً 25–30% مریض ہڈیوں سے متعلق پیچیدگیوں جیسے fractures, osteopenia اور deformities میں مبتلا ہوتے ہیں۔ ذیابیطس والے افراد میں ہڈی ٹوٹنے کا خطرہ نارمل افراد سے 70% زیادہ ہوتا ہے
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستانی فاسٹ بولر نے جیت ماں کے نام کر دی
پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر سلمان مرزا نے کہا کہ پاکستان کے پاس پانچ سے چھ اچھے بولر ہیں لیکن کھیلانے کا فیصلہ کوچ کا ہوتا ہے۔پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر سلمان مرزا نے پریس کانفرنس میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کام ہے جب موقع ملے پرفارمنس کرنا، میں وہی کوشش کرتا ہوں کہ پرفارم کروں، کوشش ہوتی ہے کہ جو پلان کوچ کی طرف سے ملے اس کے مطابق کھیلیں۔سلمان مرزا نے کہا کہ اس سے زیادہ فرق نہیں پڑتا کہ پلئنگ الیون میں ہوں یا نہیں، مجھے جب موقع ملے تو کوشش ہوتی ہے کہ پرفارم کروں، آج کی پرفارمنس اپنی ماں کے نام کرتا ہوں، سب کچھ ان کی دعاؤں کی بدولت ہے، جب گراؤنڈ میں آتے ہیں تو پچ دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ کیسی بولنگ کرنی ہے۔قومی فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی کوئی پلیئر پلئنگ الیون میں آتا ہے تو کوشش ہر کسی کی ہوتی ہے کہ پرفارم کریں، ہوم کنڈیشن میں کھیلنے کا فائدہ ہوتا ہے اور کراؤڈ کی سپورٹ بہت اہمیت رکھتی ہے۔