وزیراعلیٰ سندھ کا بھارتی طیارے کے حادثے پر اظہارافسوس
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(نمائندہ جسارت)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے احمد آباد میں بھارتی طیارے کے حادثے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس المناک سانحے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دل شدید افسردہ ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ کسی بھی ملک یا قوم کے انسان کی جان کا ضیاع ناقابلِ تلافی نقصان ہوتا ہے، سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بھارتی طیارے کا حادثہ ایسا دکھ ہے جو سرحدوں کا پابند نہیں ہوتا۔غم اور سانحے کی شدت سرحدوں میں محدود نہیں کی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ حادثات قوموں کے درمیان فرق نہیں کرتے، ان کا درد یکساں محسوس ہوتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس کٹھن وقت میں غم زدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
فاسٹ فیشن کے ماحولیاتی اثرات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
یورپی یونین کے قانون سازوں نے ایک ایسے قانون کو حتمی منظوری دے دی ہے جس کا مقصد یورپ میں ہر سال کروڑوں ٹن خوراک کے ضیاع کو کم کرنا اور فاسٹ فیشن کے ماحولیاتی اثرات کو محدود کرنا ہے۔ یورپی یونین نے گھروں، خوردہ فروشوں اور ریستورانوں سے پیدا ہونے والے خوراک کے ضیاع میں 30 فیصد کمی کا ہدف مقرر کیا ہے۔ یہ اہداف 2030 تک حاصل کیے جائیں گے۔ خوراک کی تیاری اور پروسیسنگ سے پیدا ہونے والے ضیاع میں بھی 2021-2023 کی سطح کے مقابلے میں 10 فیصد کمی کی جائے گی۔ یورپی کمیشن کے مطابق یورپی یونین ہر سال تقریباً 6 کروڑ ٹن خوراک ضائع کرتی ہے، جس سے تقریباً 155 ارب ڈالر کا نقصان ہوتا ہے۔ خوراک کا ضیاع ماحولیات پر بھی بڑا اثر ڈالتا ہے۔ یہ یورپی یونین کے خوراک کے نظام سے پیدا ہونے والی کل گرین ہاؤس گیسوں کا تقریباً 16 فیصد پیدا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، خوراک کا ضیاع زمین اور پانی جیسے نایاب قدرتی وسائل کی ضروریات میں بھی اضافہ کرتا ہے۔