data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

تہران(مانیٹرنگ ڈ یسک)ایرانی پارلیمنٹ کے پریذائیڈنگ بورڈ کے ترجمان عباس گودرزی نے کہا ہے کہ جوہری عمل ایران کا مقامی ہے، لہٰذا اسرائیل کے دہشت گردانہ اقدام سے ملک کے جوہری عمل کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عباس گودرزی نے ایرانی جوہری تنصیبات پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ غاصب اسرائیل کے گھناؤنے جرائم سے ظاہر ہوتا ہے کہ مجرم اسرائیلی حکومت علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے، لہذا اس سرطانی ٹیومر کو دنیا کے نقشے سے مٹا دینا چاہیے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیلی حکومت کا یہ گھناؤنا اقدام ایرانی قوم کے عزم اور ارادے کو ہر گز کمزور نہیں کرے گا بلکہ اس سے اسلامی ایران کی عظیم قوم کے درمیان اندرونی اتحاد، ہمدردی اور یکجہتی کا باعث بنے گا۔ترجمان نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت کو جاننا چاہیے کہ ایرانی مسلح افواج یقیناً صہیونی حکومت کے مظالم کا بہت جلد منہ توڑ جواب دیں گی۔قبل ازیں، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر غالب نے کہا تھا کہ ایران صہیونی حکومت کی مجرمانہ مہم جوئی کو ختم کرے گا جو اس جعلی حکومت نے ایرانی علاقوں کے خلاف شروع کی تھی۔باقر غالب نے ایرانی قوم نے کہا کہ ایک بار پھر صہیونی مجرم اور دہشت گرد گروہ کا ہاتھ ہمارے پیارے ایران میں کمانڈروں اور جنگجوؤں کے خون سے رنگین ہو گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پیوٹن اور ایمانوئل میکرون کا رابطہ، ایران کے ایٹمی پروگرام پر تفصیلی بات چیت

فرانسیسی صدر نے روسی صدر کو بتایا کہ ایران کا جوہری پروگرام اور میزائل خطے کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، ایران آئی اے ای اے سے تعاون کرے اور این پی ٹی معاہدے پر عمل کرے، ایرانی ایٹمی پروگرام اور میزائل سسٹم کے سفارتی حل کیلئے پر عزم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ روسی صدر اور فرانسیسی صدر کے درمیان 2 گھنٹے طویل ٹیلی فونک رابطہ ہوا، ایران کے ایٹمی پروگرام پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بتایا کہ ایران کا جوہری پروگرام اور میزائل خطے کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، ایران آئی اے ای اے سے تعاون کرے اور این پی ٹی معاہدے پر عمل کرے، ایرانی ایٹمی پروگرام اور میزائل سسٹم کے سفارتی حل کیلئے پر عزم ہیں۔ روسی صدر پیوٹن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی جوہری پروگرام پر امن مقاصد کیلئے ہے، ایران کی سلامتی اور خودمختاری کا احترام کیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ این پی ٹی کے تحت ایران جوہری توانائی کے پروگرام کو جاری رکھ سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر قائم ہیں: ایرانی وزیر خارجہ
  • صہیونی اخبار کا سعودی عرب کیطرف سے ایرانی ڈرونز روکنے میں اسرائیل کی مدد کا دعویٰ
  • فردو جوہری تنصیب؛ امریکی حملے سے شدید نقصان پہنچا: ایرانی وزیر خارجہ کی تصدیق
  • ایران نے اقوام متحدہ کی جوہری ایجنسی کے ساتھ تعاون معطل کر دیا
  • امریکی حملے سے فردو جوہری تنصیب کو شدید نقصان پہنچا، ایرانی وزیر خارجہ کی تصدیق
  • ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا آئی اے ای اے سے تعاون معطل کرنے کا اعلان
  • پیوٹن اور ایمانوئل میکرون کا رابطہ، ایران کے ایٹمی پروگرام پر تفصیلی بات چیت
  • امریکی حملوں سے ایران کی جوہری تنصیبات کو خاطر خواہ نقصان نہیں پہنچا، واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ
  • واشنگٹن پوسٹ کا ایرانی جوہری تنصیبات کو نقصان نہ پہنچنے کا دعویٰ
  • واشنغن پوسٹ کا ایرانی جوہری تنصیبات کو نقصان نہ پہنچنے کا دعویٰ ،وائٹ ہاؤس نے رپورٹ ،مسترد کردی