صہیونی حکومت اس جنایت کے بعد سزا سے نہیں بچ پائے گی، آیت اللہ سید علی حسین خامنہ ای
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، راہبر معظم انقلاب اسلامی نے ٹیلی ویژن پر جاری ایک پیغام میں ایرانی عوام سے خطاب کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج پوری قوت کے ساتھ عمل کریں گی اور صہیونی غاصب و رذیل صہیونی حکومت کو بے بس و ناتوان کرکے چھوڑیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ راہبر معظم نے صہیونی حملوں کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایرانی مسلح افواج پوری طاقت سے جواب دے کر اسرائیل کو بے بس کردیں گی۔ مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، راہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ٹیلی ویژن پر جاری ایک پیغام میں ایرانی عوام سے خطاب کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج پوری قوت کے ساتھ عمل کریں گی اور صہیونی غاصب و رذیل صہیونی حکومت کو بے بس و ناتوان کرکے چھوڑیں گی۔ آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ صہیونی حکومت اس جنایت کے بعد سزا سے نہیں بچ پائے گی۔ ملتِ ایران کو یقین ہونا چاہیے کہ اس سلسلے میں ہرگز کوئی کوتاہی نہیں کی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: صہیونی حکومت
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔