ایران پر اسرائیلی جارحیت، ایم ڈبلیو ایم کراچی کا احتجاج، علامہ باقر زیدی کا خطاب
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم سندھ نے کہا کہ اسلامی ممالک آج اگر ایران کا ساتھ نہیں دیں گے تو کل ان کی بھی بقاء کا مسئلہ بن جائے گا، ایران پر اسرائیل حملہ کھلی جارحیت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، صہیونی جارحیت کے خلاف ایران کا دفاع امت مسلمہ کا دفاع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر اسرائیلی جارجیت کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیلی حملہ ایرانی سالمیت و خودمختاری کے خلاف اور عالمی جنگی جرائم ہے، امت مسلمہ اسرائیلی جارجیت کی مذمت اور ایران کا ساتھ دے، ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مجلس وحدت مسلمین سندھ کی جانب سے بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے و ریلیاں نکالی گئیں جبکہ مرکزی احتجاجی مظاہرہ جامع مسجد خوجا اثناء عشری کھاردر کے باہر کیا گیا جس میں مظاہرین نے امریکہ و اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاجی مظاہرے میں علامہ مبشر حسن اور ناصر الحسینی سمیت علماء و کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ شرکائے احتجاجی سے خطاب میں صوبائی صدر علامہ سید باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا وجود خطہ میں ناسور بنتا جارہا ہے، خطہ میں امریکی و صہیونی عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ غاصب اسرائیل و امریکہ کو خطہ میں شکست کا سامنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صہیونی جارحیت نے پورے خطے کے امن کو تباہ کر دیا ہے، امت مسلمہ کو داخلی و خارجی سازشوں کا شکار کرکے کمزور کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک آج اگر ایران کا ساتھ نہیں دیں گے تو کل ان کی بھی بقاء کا مسئلہ بن جائے گا، ایران پر اسرائیل حملہ کھلی جارحیت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل خطہ میں مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، اسرائیلی جارحیت کے نتیجہ میں لاکھوں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، اسرائیل امریکہ و یورپی ممالک کی سرپرستی میں پورے خطہ میں دہشتگردی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین، لبنان، یمن، شام، عراق اور ایران پر صہیونی جارحیت تاحال جاری ہے، صہیونی جارحیت کے خلاف ایران کا دفاع امت مسلمہ کا دفاع ہے، پاکستانی عوام اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والی ایرانی عسکری قیادت و عوام سمیت حکومت ایران سے اظہار ہمدردی کرتے ہے اور دعاگو ہیں کہ خداوند ان کے درجات بلند فرمائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایران پر اسرائیل انہوں نے کہا کہ صہیونی جارحیت جارحیت کے ایران کا کے خلاف کا دفاع
پڑھیں:
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
تہران:ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ممکنہ نئی فوجی کارروائی کے اشاروں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی غیر ذمہ دارانہ عسکری اقدام کے نتائج امریکا کے لیے انتہائی مہنگے ثابت ہوں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ امریکی انتظامیہ کے بعض بااثر حلقے زمینی حقائق کو نظر انداز کر رہے ہیں اور ان کی توجہ خطے کی موجودہ صورتحال کے بجائے 2028 کے صدارتی انتخابات پر مرکوز دکھائی دیتی ہے۔
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں موجود کچھ عناصر حقیقت پسندانہ انداز میں حالات کا جائزہ لینے کے بجائے ایسے فیصلوں کی حمایت کر رہے ہیں جو خطے میں مزید کشیدگی کو جنم دے سکتے ہیں۔
ان کے بقول اگر امریکہ نے جذباتی یا غیر دانشمندانہ جارحیت کا راستہ اختیار کیا تو اس کی سیاسی اور سفارتی قیمت صدر ٹرمپ کو خود ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ طاقت کے استعمال یا دھمکیوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ اس سے خطے کی صورتحال مزید پیچیدہ اور خطرناک ہو جائے گی۔