قومی اسمبلی میں ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت، مذمتی قرارداد منظور
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
پاکستان کی قومی اسمبلی نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایک مذمتی قرارداد منظور کر لی ہے۔ قرارداد میں اسرائیلی جارحیت کو بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایران اسرائیل جنگ بتائے گی پاکستان کیوں زندہ باد
قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ ایران پر کیا گیا حملہ نہ صرف علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے بلکہ یہ عالمی سطح پر کشیدگی میں اضافے کا باعث بنے گا۔ پاکستان کی پارلیمنٹ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کا فوری نوٹس لے اور مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے کردار ادا کرے۔
اراکینِ اسمبلی نے ایران کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور مستقبل میں بھی اپنی اصولی پوزیشن پر قائم رہے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
پڑھیں:
آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھکمی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکہ اس کے جواب میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹر مپ نے لکھا کہ آج سے اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس کے بدلے میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کرے گا، جن میں تہران کے اندر یا اس کے قریب واقع تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہو۔ گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہیں آیا تو امریکا اس کے تمام پل تباہ کر دے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :