Jasarat News:
2026-06-03@07:14:35 GMT

عمران خان سےملنےنہ دیناعدالتوں کی بے بسی ہے،سہیل آفریدی

اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ عمران خان سے ملنے نہ دینا میری کمزوری نہیں عدالتوں کی بے بسی ہے۔

پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے جس طرح ہماری عدالتوں کو مفلوج کیا گیا ہے اس کی تازہ مثال یہ ہے کہ عدالت نے حکم دیا کہ میری ملاقات عمران خان سے کروائی جائے۔

 2 دن پہلے 3 ججز میری عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ کرتے ہیں لیکن ان احکامات کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا جاتا ہے، یہ عدالتوں کی بے بسی ہے۔

 اگر ججز کو یہ لگتا ہے وہ بے بس ہیں، عدالتیں یرغمال ہیں تو وہ عوام کو بتائیں، وکلاءکو بتائیں، پھر وکلاءجانیں، عوام جانیں اور ہم جانیں، ہم نے طاقتور کو بھی انصاف کے کٹہرے میں لانا ہے اور جو یرغمال ہیں ان کو بھی آزاد کروانا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کہتے ہیں کہ ہم ایک ریاست دو دستور کا کلچر ختم کرنے آئے ہیں، ہماری جدوجہد حقیقی آزادی اور قانون کی بالادستی کی تحریک ہے، جس میں وکلاءبرادری کا مرکزی کردار ہے۔

 ہم نے آئین اور قانون کو مکڑی کا جالا نہیں بننے دینا جس میں کمزور پھنس جائے اور طاقتور نکل جائے، آئین اور قانون سب کےلیے برابر ہے، صوبے کی بار ایسوسی ایشنز کےلیے 42 کروڑ روپے کے گرانٹس منظور ہو چکے ہیں جو چند دنوں میں فراہم کیے جائیں گے۔

سہیل آفریدی یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ میں عمران خان کا سپاہی ہوں، میرے اعصاب مضبوط ہیں، میں لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ پر ایمان رکھنے والا ہوں، مجھے کوئی نہیں ڈرا سکتا۔

 کہتے ہیں نوجوان ہے، تجربہ نہیں ہے، ڈیلیور نہیں کرپائے گا، ان کے وہ بڑے بڑے “بابے” جو 78 سال سے اس ملک پر مسلط ہیں انہوں نے کون سا تیر مار لیا؟ ۔

ڈلیور کرنے کےلیے نیت، کوشش، پالیسی، کرپشن کےلیے زیرو ٹالرنس اور جامعہ پلان چاہیے، اگر یہ چیزیں ہیں تو ایک بچہ بھی ڈیلیور کرسکتا ہے، میں تو پھر 36 سال کا ہوں، اور اگر نیت نہیں تو پھر آپ لندن میں فلیٹس خریدیں گے۔

ویب ڈیسک Faiz alam babar.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے ؛ سہیل آفریدی

سٹی 42:سہیل آفریدی نے احتجاج کی کال دیتےہوئے کہا  اگر اس مرتبہ بھی دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو ملک بھر سے پارلیمنٹرین 10جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے اور وفاقی بجٹ بھی پاس نہیں ہونے دیں گے۔

وزیر اعلی کے پی فیکٹری ناکہ سے واپس روانہ ہو گئے  ۔ وزیر اعلی سہیل آفریدی کی فیکٹری ناکہ سے روانگی سے قبل میڈیا ٹاک  میں کہا اگر اس مرتبہ بھی دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو ملک بھر سے پارلیمنٹرین 10جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے اور وفاقی بجٹ بھی پاس نہیں ہونے دیں گے۔2026-27کا بجٹ پیش کرنے جا رہے ہیں،مطالبہ کے کہ کے پی حکومت بانی کی ہے۔کے پی عوام نے بانی کو ووٹ دیا وہ انکو چاہتی ہے ۔کے پی عوام چاہے گی کہ بجٹ بانی کی خواہشات کے مطابق بنے ۔

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

بجٹ کے حوالے سے میری اور وزیر خزانہ سے ملاقات ہو تاکہ ان سے بجٹ کی اپروول لے سکیں۔ہم کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک پٹیشن دائر کرنے جا رہے ہیں،امید ہے اس دفعہ ہمیں ملاقات کی اجازت دی جائے گی،آج بھی بانی کی فیملی سے ملاقات نہیں ہونے دی گئی۔بانی نے کوئی جرم نہیں کیا،انکو اغوا کرکے ناحق قید رکھا گیا ہے۔

پنجاب کی جعلی حکومت،جیل انتظامیہ کی وجہ سے بانی کی آنکھ میں مسئلہ ہوا،عوام میں تشویش ہے کہ بانی کی ملاقات بند ہے،وہ اندر کیا کر رہے ہیں کہ تمام چیزیں روکی ہوئی ہیں۔یہ کیوں ملاقات نہیں کروا رہے،کے پی سے امتیازی سلوک کیوں کیا جا رہا ہے،میں نے ملاقات کا مطالبہ کرکےکوئی غلط ڈیمانڈ نہیں کی۔کے پی میں عوام نے بانی کو مینڈیٹ دیا یہ انکا حق ہے کہ بجٹ بانی کی مرضی کے مطابق ہو ۔ کے پی کا وزیر اعلی بانی تبدیل کر سکتے ہیں باقی کسی میں جرات نہیں،وہ ہلا بھی سکے ۔محسن نقوی سے ملاقات بیرسٹر گوہر کے کہنے پر ہوئی ۔افغانستان ہمارا برادر اسلامی ملک ہے،وہاں پر کیا انٹرسٹ ہو سکتا ہے اگر ہم ان سے لڑائی کریں ۔کسی کی خوشنودی کے لئے ان سے تعلقات خراب ہو رہے ہیں،

غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات

بجٹ میں بانی کی ہدایات کو شامل کیا گیا ہے،سوشل ویلفیئرتعلیم،صحت کو شامل کیا گیا ۔بانی نے کہا تھا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں پاکستان کو ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہیئے

2026میں پاکستان انکے مشورے پر عمل کرتا ہے تو دنیا میں اسکی واہ واہ ہوتی ہے ۔ہر بندہ بولتا ہے کہ کرپشن ہو رہی ہے میں  نے وزیراعلی کے دروازے کھلے رکھے ہیں کرپشن کے ثبوت لائیں۔

متعلقہ مضامین

  • بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے: سہیل آفریدی
  • عمران خان کی اب کوئی مقبولیت نہیں، وہ رہا ہو جائیں تو حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی، وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر
  • دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے ؛ سہیل آفریدی
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • بانی سے ملاقات تک خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس نہ کیا جائے، علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنےکی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا
  • ہمیں پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے ہیں، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
  • راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا
  • قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ عمران خان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھ بھی نہیں سکتے، علیمہ خان