نادرا سینٹر میں بغیر انتظار کام ہونا خوش آئند ہے: محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ نادرا سینٹر میں بغیر انتظار کام ہونا خوش آئند ہے، خوشی ہوئی کہ شہریوں کو انتظار کی زحمت نہیں ہو رہی، شہریوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے لیے اقدامات کرتے رہیں گے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سینٹر بلیو ایریا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جدید خودکار مشین اور شناختی کارڈ نمبر فیڈ کر کے فنگر پرنٹس کے ذریعے خود کار نظام کا مشاہدہ کیا۔
وزیرِ داخلہ نے نادرا میگا سینٹر میں شہریوں کے لیے سہولتوں کا جائزہ لیا، شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات بنوانے کے لیے آئے شہریوں سے ملاقات بھی کی۔
محسن نقوی نے شہریوں سے شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات بنوانے سے متعلق دریافت کیا۔
شہریوں نے نادرا میگا سینٹر میں فراہم کردہ سہولتوں پر اطمینان اور تشکر کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ داخلہ کو بتایا کہ اب انتظار نہیں کرنا پڑتا۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ عملہ بھی بہت تعاون کرتا ہے، آپ کے آنے سے حالات بہتر ہوئے ہیں۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سینٹر کے شفٹ انچارج، عملے، چیئرمین نادرا محمد منیر اور ان کی ٹیم کو شاباش دی اور کارکردگی کو سراہا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نے نادرا میگا سینٹر محسن نقوی نے کے لیے
پڑھیں:
ایشیا کپ،بھارت کی اکڑ نکل گئی، ٹرافی کیلئے منتیں کرنے لگا
برف پگھلنے لگی،مذاکرات کا عمل اچھا ہے، دیواجیت سائکیا کی محسن نقوی سے ملاقات
دونوں فریق جلداز جلد مسئلے کو حل کرنے کے لیے کچھ کریں گے، سیکرٹری بی سی سی آئی
ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے والی بھارتی ٹیم اب منتوں پر اتر آئی ہے ۔دبئی میں آئی سی سی کی حالیہ میٹنگز کی سائیڈ لائنز پر سکریٹری بی سی سی آئی دیواجیت سائکیا نے آئی سی سی کے سینئر آفیشل کے ہمراہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ملاقات کی۔دیواجیت سائکیا نے بتایا کہ ایشیا کپ ٹرافی کا تنازع آئی سی سی میٹنگز کے ایجنڈے میں شامل نہیں تھا تاہم آئی سی سی نے الگ سے میٹنگ کی سہولت فراہم کی۔سیکرٹری بی سی سی آئی نے کہا کہ برف پگھلنے لگی ہے، مذاکرات کا عمل شروع کرنا واقعی اچھا ہے۔ دونوں فریق جلد از جلد مسئلے کو حل کرنے کے لیے کچھ کریں گے۔دیواجیت سائکیا نے کہا کہ دوسری طرف سے بھی تجاویز ہوں گی اور ہم بھی تجاویز دیں گے کہ اس مسئلے کو کیسے خوش اسلوبی سے حل کیا جائے۔