اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نان فائلرز کیلئے بینک سے ٹیکس فری رقم نکلوانے کی حد بڑھا دی گئی، اب ایک دن میں کتنے ہزار نکلوائے تو ٹیکس نہیں کٹے گا؟

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ اجلاس میں فنانس بل پر ایف بی آر حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا نان فائلرز کیلئے بینک سے روزانہ 75 ہزار تک کیش نکلوانے پر ایڈوانس ٹیکس چھوٹ ہوگی، اس سے قبل 50 ہزار روپے نکلوانے پر ایڈوانس ٹیکس چھوٹ حاصل تھی۔

حکام نے کہا نان فائلرز کیلئے 75 ہزار سے زائد کیش نکلوانے پر 0.

6 فیصد سے ٹیکس بڑھا دیا گیا، اب بینک سے کیش نکلوانے پر اب ایڈوانس ٹیکس 0.8 فیصد تک عائد ہوگا۔

ایف بی آر حکام کا کہنا تھا کہ ای کامرس کاروبار پر 2 فیصد تک انکم ٹیکس عائدکردیاگیا، کپڑوں کے آن لائن کاروبار پر 2 فیصد اور الیکٹرونکس پر 0.5 فیصد ٹیکس عائدہوگا جبکہ کپڑوں، الیکٹرونکس اور الیکٹریکل کے علاوہ کوئی اور کاروبارکرنے پر 1 فیصد ٹیکس ہوگا۔

ایف بی آر نے بتایا کہ رجسٹرڈ آن لائن کاروبار کرنے والے آمدن سے انکم ٹیکس عائد کرنے کے پابند ہونگے، کسٹمرز کے آرڈر بُک کرانے پر بِلنگ ڈیٹیل کو آن لائن ریٹرن تصور کیا جائے گاْ

حکام کے مطابق بینک یا کورئیر سروس ایف بی آر کے اتھرائزڈایجنٹ کے طورپر ٹیکس رقم جمع کرائیں گے، آن لائن کاروبارکرنے والے انکم ٹیکس کیلئے کسٹمرز سےاضافی پیسے نہیں لیں گے۔

ایف بی آر نے مزید بتایا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل سروسز فراہم کرنے والوں پر ایڈوانس ٹیکس مدمیں 5فیصداضافہ کیاجائےگا،گوگل، یوٹیوب، فیس بک سمیت ڈیجیٹل سروسزپر ایڈوانس ٹیکس 10 سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے کی تجویز ہے ۔ اقدام کا مقصد ڈیجیٹل کمپنیوں کے پاکستان میں دفاترقائم کرانا ہے، جن ڈیجیٹل کمپنیوں کے پاکستان میں دفاترقائم ہونگے ان پر 5 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:پاکستان کیخلاف بھارت اور اسرائیل کی گھناؤنی سازش بے نقاب؛ بڑے انکشافات

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پر ایڈوانس ٹیکس کیش نکلوانے پر نان فائلرز ایف بی آر آن لائن

پڑھیں:

ہنزہ: سوست میں تاجروں کا دھرنا آٹھویں روز میں داخل، پاک چین سرحدی تجارت معطل

ہنزہ کے علاقے سوست میں تاجر برادری کا انکم ٹیکس اور سلیش ٹیکس کے خلاف دھرنا آٹھویں روز میں داخل ہو چکا ہے، جس کے باعث پاک چین سرحدی تجارت مکمل طور پر معطل ہو گئی ہے۔ مظاہرین نے واضح کیا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات منظور نہیں ہوتے دھرنا ختم نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: چین میں کاروبار سے منسلک گلگت بلتستان کے تاجروں کو بارڈر پاس کے حصول میں کن مشکلات کا سامنا ہے؟

مظاہرے کے دوران تاجروں نے سوست امیگریشن گیٹ کو بند کردیا ہے، جس کے باعث متعدد چینی شہری سرحد پر پھنس گئے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان آمد و رفت معطل ہوگئی ہے، جب کہ چینی شہریوں نے بھی صورتحال پر شدید احتجاج کیا ہے، جس سے علاقے کی فضا کشیدہ ہوگئی ہے۔

تاجروں کا بنیادی مطالبہ ہے کہ گلگت بلتستان میں انکم ٹیکس اور سلیش ٹیکس کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ ان کا مؤقف ہے کہ اس علاقے کی آئینی حیثیت اب تک واضح نہیں، اس لیے یہاں وفاقی سطح پر عائد کیے گئے یہ ٹیکسز غیرمنصفانہ ہیں۔

واضح رہے کہ سوست میں واقع سرحدی ٹریڈ گیٹ پاک چین اقتصادی راہداری کے اہم مراکز میں سے ایک ہے، جہاں سے سالانہ کروڑوں روپے کی تجارت ہوتی ہے۔ ہر سال اپریل سے نومبر تک خنجراب بارڈر کے ذریعے تجارتی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہوتی ہیں۔ ان سرگرمیوں میں تعطل سے نہ صرف مقامی تاجر برادری متاثر ہوتی ہے بلکہ پاک چین دوطرفہ اقتصادی تعاون کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔

یہ احتجاج گلگت بلتستان میں ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف جاری پرانے مطالبات کی تازہ کڑی ہے۔ اس سے قبل بھی مختلف اوقات میں تاجر تنظیمیں اور سول سوسائٹی ان ٹیکسوں کے خلاف سراپا احتجاج رہ چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک چین کاروبار سے منسلک تاجروں کے لیے نئے قوانین لاگو، تاجر برادری میں بے چینی

ابھی تک ضلعی انتظامیہ یا اعلیٰ حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جس پر تاجروں میں غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت نے مطالبات نہ مانے تو احتجاج کا دائرہ پورے گلگت بلتستان تک پھیلایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews انکم ٹیکس پاک چین سرحدی تجارت معطل تاجر برادری تاجروں کا دھرنا سلیش ٹیکس سوست گلگت بلتستان حکومت ہنزہ وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • زرعی ٹیکس، چھوٹا کسان اور طاقتور طبقہ
  • ایف بی آر نے ایکسپورٹ فیسلیٹیشن اسکیم میں بڑی اصلاحات کر دیں
  • فیڈرل لاجز میں مقیم اعلیٰ سرکاری افسران پر کرایہ کے کتنے واجبات ہیں؟
  • ہنزہ: سوست میں تاجروں کا دھرنا آٹھویں روز میں داخل، پاک چین سرحدی تجارت معطل
  • حکومت نے شوگر ملز سے چینی کی خریداری کیلئے شرائط عائد کردیں، سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن ہونا لازمی قرار
  • اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 30 جولائی کو ہوگا
  • حکومت نے شوگر ملز سے چینی کی خریداری کیلئے مختلف شرائط عائد کردیں
  • امارات نے ویزا چھوٹ بحال کر دی: امریکہ سے تعلقات چاہتے، چین کیساتھ دوستی سے نہ جوڑا جائے، اسحاق ڈار
  • امارات نے مخصوص پاکستانی پاسپورٹس کیلئے ویزہ چھوٹ کا نفاذ کردیا
  • ریوو ای بائیک بغیر سود اور مفت ہیلمٹ کے ساتھ حاصل کریں