وزیرِ اعظم کی الیکٹرک ویکلز پالیسی تمام سٹیک ھولڈرز کی مشاورت سے جلد مکمل کرکے کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں الیکٹرک ویکلرز کی صنعت اور ان کے استعمال کی حوصلہ افزائی کیلئے پالیسی سازی و لائحہ عمل پر جائزہ اجلاس اجلاس میں الیکٹرک ویکلز پالیسی 2025 کے مسودے پر بھی گفتگو ہوئی. ملک میں الیکٹرک موٹرسائیکلز، اسکوٹیز، تھری ویلرز، گاڑیوں اور بسوں کے فروغ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج، پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
استنبول ( نیوزڈیسک) ترکیہ کے شہر استنبول میں غزہ اجلاس آج منعقد کیا جا رہا ہے جس کی میزبانی ترک وزیر خارجہ حاقان فدان کریں گے۔
غزہ اجلاس میں 8 عرب اور مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کر رہے ہیں جن میں ترکیہ سمیت پاکستان، سعودی عرب، قطر، مصر، اردن، انڈونیشیا اور یو اے ای شامل ہیں، اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کریں گے۔
غزہ اجلاس میں غزہ جنگ بندی معاہدے پر حالیہ پیشرفت اور انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، ترک وزیر خارجہ اجلاس میں اسرائیل کی جنگ بندی سے فرار کیلئے بہانوں کی کوششوں اور حالیہ جارحیت کو اجاگر کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدرآمد پر زور دے گا، مقبوضہ فلسطینی علاقوں خصوصاً غزہ سے مکمل اسرائیلی فوج کے انخلاء کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔