بدین میں شہری کو قتل کرکے فرار ہوئے چار ملزمان کراچی سے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
کراچی:
ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران قتل میں ملوث چار خطرناک ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا، ملزمان 18 مئی کو بدین میں شہری کو قتل کرکے فرار ہوگئے تھے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی اور وفاقی حساس ادارے نے ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے چار خطرناک ملزمان محمد سجاد عرف شادو ولد نذیر احمد، عبید علی عرف عبیدی ولد محمد اسلم، محمد عمیر اصغر عرف عمیر ولد اصغر علی اور شکیل احمد ولد خلیل احمد کو گرفتار کرلیا، ملزمان کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ پنجاب سے بذریعہ ٹرین کراچی پہنچے تھے اور فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر کے مطابق گرفتار ملزمان نے 18 مئی کو ضلع بدین میں عبد الرحمان ولد رضا اللہ کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا انکشاف کیا، واقعے کامقدمہ 117/2025 ماتلی ضلع بدین میں درج ہے، گرفتار ملزمان سے قتل کی واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جو کہ فرانزک کیلئے جمع کروادیا گیا ہے۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا قتل کی واردات کے لیے حیدرآباد کے مقامی ہوٹل میں پانچ دن تک قیام کیا اور 13 مئی سے مقتول کی ریکی کررہے تھے، 18 مئی کو جیسے ہی موقع ملا تو ملزمان نے عرض محمد سولنگی حجام کی دکان کے سامنے مقتول کو ٹارگٹ کر کے قتل کر دیا یہ ملزمان پنجاب میں مختلف مقدمات میں مطلوب اور ملوث ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش کے دوران مذکورہ قتل کی واردات میں کالعدم علیحدگی پسند تنظیم کے ملوث ہونے کے شواہد بھی ملے ہیں جنہوں نے ملزمان کی اس قتل کے لیے مقامی طور پر سہولت کاری کی تھی، عبد الرحمان نامی شہری کے قتل کی تفتیش مدعی مقدمہ کی درخواست پر سی ٹی ڈی کو منتقل ہوئی تھی سی ٹی ڈی نے دو پہلوؤں سے جائزہ لیتے جائے وقوع سے حاصل ہونے والے شواہد ، ٹیکنیکل اور انٹیلی جنس کی بنیاد پر ملزمان کا سراغ لگایا اور ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور کئی اہم انکشافات متوقع ہیں ملزمان کی گرفتاری پرآئی جی سندھ نے سی ٹی ڈی تفتیشی ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گرفتار ملزمان سی ٹی ڈی قتل کی قتل کر
پڑھیں:
کراچی سے فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
(اُسامہ ملک)کراچی سے فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد پکڑے گئے۔
رینجرز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے منگھوپیر روڈ کنواری کالونی میں کارروائی کی جہاں سےفتنہ الخوارج کے 3 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو گرفتار کرلیاگیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان خوارجی امیرشمس القیوم عرف زاویل عرف زعفران کے قریبی ساتھی ہیں، دورانِ تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ علاقے کے لوگوں کے فون نمبرز شمس القیوم کو فراہم کرتے تھے، جس کے بعد وہ ان نمبرز پر بھتہ وصولی کے لیے کال کرتا تھا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان نے بھتہ وصولی اور لینڈ گریبنگ میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے،ملزم نور زادہ کا بھائی خان زادہ عرف حنظلہ اورملزم حضرت عثمان کا بھائی عمرخطاب بھی فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب کارندے تھے جو بعد میں مارے جاچکے ہیں۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
ترجمان کے مطابق ملزم زید اللہ عرف زیدو تھانہ ایکسائز کورنگی اور اے این ایف کو بھی مطلوب تھا۔ رینجرز نے گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔