رجب بٹ کے دوستوں کا موقف ہے کہ کسی نے ہمارے موبائل سے یہ ویڈیوز ہیک کرکے وائرل کی ہیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکستانی ٹک ٹاکر اور تنازعات کا شکار رہنے والے رجب بٹ کے انتہائی قریبی دوستوں کی نازیبا ویڈیوز لیک ہوگئی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین خاتون ٹک ٹاکرز کے بعد اب مرد ٹک ٹاکرز کی قابل اعتراض ویڈیوز سامنے آنے پر ششدر ہیں۔

حال ہی میں رجب بٹ کے قریبی ساتھیوں حیدر شاہ، مان ڈوگر اور شہزی کی مکمل برہنہ ویڈیوز سامنے آئی ہیں جو ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا پر ٹرینڈنگ میں ہیں۔نازیبا لیک ویڈیوز سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اعتراض کیا ہے کہ ویسے یہ لوگ بڑے مذہبی بنتے ہیں تو پھر مکمل برہنہ ویڈیوز کیوں بنائی گئیں؟

رجب بٹ اور ان کے دوستوں کا موقف ہے کہ ہمارا ڈیٹا ہیک ہوا ہے، کسی نے ہمارے موبائل سے یہ ویڈیوز ہیک کرکے وائرل کی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے سوال اٹھایا کہ ان ٹک ٹاکرز نے آخر یہ ویڈیوز بنائی ہی کیوں؟ یہ قابل اعتراض ویڈیوز بنائی تو ان کے موبائل سے ہی گئی ہیں، جسے بعد میں ان کے ہی ساتھیوں یا کسی اور نے وائرل کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹوئٹس میں یہ تذکرہ بھی کیا جارہا ہے کہ رجب بٹ کے انتہائی قریبی ساتھی حیدر شاہ ویڈیو کال پر جسے اپنا جسم دکھا رہے ہیں وہ کوئی اور نہیں بلکہ خود رجب بٹ ہی ہیں۔

دوسری جانب رجب بٹ کا ٹک ٹاکر زارا ملک کے ساتھ تعلقات کا معاملہ بھی زیر بحث ہے۔ یہ افواہیں گردش کررہی ہیں کہ رجب بٹ دبئی میں زارا بٹ کے ساتھ ہی رہتے ہیں۔صارفین نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ رجب بٹ اپنی حاملہ بیوی ایمان کو دھوکا دے رہے ہیں۔ رجب دبئی میں زارا ملک کے ساتھ دیکھے بھی گئے ہیں اور ان کی کچھ ایسی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں جس سے دونوں کے درمیان انتہائی قربت کا شک گہرا ہوجاتا ہے۔

قوالی نائٹ میں بھی دونوں ساتھ تھے۔ جب کہ دونوں کی ایک جیسی ڈریسنگ بھی زیر بحث ہے۔ رجب بٹ جس رنگ کی شرٹ پہنے ہوتے ہیں زارا بھی اسی کلر کی شرٹ میں نظر آتی ہیں۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا رجب بٹ کے

پڑھیں:

بی سی سی آئی پر اثر و رسوخ کے استعمال کا الزام، گریگ چیپل بھی میدان میں آگئے

بھارت کے سابق ہیڈ کوچ گریگ چیپل نے ایک نیا انکشاف کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) پر سخت تنقید کی ہے۔

گریگ چیپل نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق بی سی سی آئی اور آئی سی سی چیف جگموہن ڈالمیا نے 2005 میں سورو گنگولی کی معطلی کی مدت کم کرنے کی پیشکش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

یہ انکشاف اُس وقت سامنے آیا ہے جب سابق انگلش کرکٹر اور میچ ریفری کرس براڈ نے بی سی سی آئی پر اپنے اثر و رسوخ کے غلط استعمال اور معاملات کو سیاسی رنگ دینے کا الزام لگایا تھا۔

A few days after Chris Broad revealed he was asked to be lenient towards Sourav Ganguly's over-rate offences, former India coach Greg Chappell has backed up his claims.

READ: https://t.co/NAXR0i1mKC pic.twitter.com/7ImSsuyLKA

— Wisden (@WisdenCricket) October 29, 2025

دی ٹیلی گراف کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کرس براڈ نے بتایا کہ ایک میچ کے دوران انہیں فون پر ہدایت دی گئی کہ سورو گنگولی کی قیادت میں کھیلنے والی بھارتی ٹیم پر سست اوور ریٹ کے باعث جرمانہ عائد نہ کیا جائے۔

اگرچہ انہوں نے کسی مخصوص میچ کا ذکر نہیں کیا، مگر اشارے 2005 کی ایک ممکنہ ون ڈے سیریز کی طرف تھے۔

مزید پڑھیں:

گریگ چیپل نے اس معاملے پر بات کرتے ہوئے مزید انکشاف کیا کہ ڈالمیا نے ان سے کہا کہ وہ گنگولی کی معطلی کم کرا سکتے ہیں تاکہ وہ سری لنکا کے دورے پر جا سکے،

سڈنی مارننگ ہیرالڈ سے گفتگو میں چیپل نے بتایا کہ انہوں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ نظام کو خراب نہیں کرنا چاہتے۔

مزید پڑھیں:

’گنگولی کو اپنی سزا پوری کرنا ہوگی، ڈالمیا کو بھی یہ منظور تھا کہ وہ کچھ میچز سے محروم رہیں۔‘

چیپل کا بطور بھارتی ہیڈ کوچ پہلا دورہ 2005 میں انڈین آئل کپ کے نام سے سری لنکا میں ہونے والی سہ ملکی سیریز تھی۔

مزید پڑھیں:

اسی دوران گنگولی کو سست اوور ریٹ کی وجہ سے ابتدائی 2 میچز کے لیے معطل کیا گیا تھا۔

بعد ازاں اس سال گنگولی کو ٹیم سے بھی باہر کر دیا گیا۔ تاہم 07-2006 میں وہ دوبارہ ٹیم میں واپس آئے, لیکن اس وقت گریگ چیپل نے اپنا معاہدہ بی سی سی آئی کے ساتھ مزید بڑھانے سے انکار کر دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بی سی سی آئی دی ٹیلی گراف سڈنی مارننگ ہیرالڈ سورَو گنگولی کرس براڈ کرکٹ گریگ چیپل میچ ریفری ہیڈ کوچ

متعلقہ مضامین

  • میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس نہایت اہمیت کی حامل ہے: وائس ایڈمرل فیصل عباسی
  • مولانا فضل الرحمان نے پنجاب کی حکومت پر علماؤں کے ضمیر خریدنے کا الزام لگا دیا
  • فلسطینی قیدی پر تشدد کی ویڈیو لیک ہونے پر اسرائیلی خاتون جنرل مستعفی
  • کترینہ کیف کی نجی تصاویر وائرل، مداح برس پڑے
  • ’مجھے اکیلا چھوڑ دو‘، بھارتی اداکار عامر خان کی گرل فرینڈ میڈیا پر برہم
  • یوٹیوب نے کم معیار ویڈیوز کو بہتر بنانے کے لیے نیا فیچر متعارف کر دیا
  • یوٹیوب میں غیر معیاری ویڈیوز فوری بہتر بنانے کے لیے نیا اے آئی فیچر متعارف
  • بی سی سی آئی پر اثر و رسوخ کے استعمال کا الزام، گریگ چیپل بھی میدان میں آگئے
  • استنبول مذاکراتی عمل دوبارہ شروع ہونے کے اعلان نے عالمی میڈیا میں دوبارہ توجہ حاصل کرلی
  • روسی صدر پیوٹن کی پاکستان کے خلاف جعلی ویڈیو بے نقاب، یہ ویڈیوز کیسے پھیلائی جاتی ہیں؟