اسرائیل نے امریکی صحافی کو ایرانی حملے کی کوریج سے روک دیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایران اور اسرائیل کے مابین کشیدگی میں شدت آنے کے بعد خطے میں صورتحال مزید ابتر ہوتی جا رہی ہے، ہفتے کی صبح ایران کی جانب سے اسرائیل پر ایک اور بڑا میزائل حملہ کیا گیا، جو حالیہ کشیدگی میں پانچواں بڑا حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔
ایرانی فورسز نے دارالحکومت تل ابیب سمیت مختلف مقامات پر درجنوں میزائل داغے، جس کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک جبکہ 90 سے زائد زخمی ہو گئے۔ حملے میں اسرائیل کے دو جدید ترین ایف-35 اسٹیلتھ طیارے تباہ کیے جانے کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے۔
واقعے کے بعد منظرعام پر آنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک امریکی صحافی جو متاثرہ مقام سے براہِ راست رپورٹنگ کرنے پہنچا تھا، اسے اسرائیلی سکیورٹی اہلکاروں نے کوریج سے روک دیا۔ سکیورٹی اہلکاروں نے صحافی کو تل ابیب میں حملے کے مناظر اور تباہی کی صورتحال نشر کرنے سے باز رکھا، جس پر آزادی صحافت سے متعلق سوالات بھی اٹھنے لگے ہیں۔
پاسدارانِ انقلاب کے بیان کے مطابق آپریشن وعدہ صادق 3 کے تحت ایران نے اسرائیل میں کئی اہم اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ اس کارروائی میں اب تک 300 سے زائد میزائل داغے جا چکے ہیں، جن میں بیلسٹک اور کروز میزائل بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ایرانی حملے کے بعد اسرائیل کی سکیورٹی فورسز ہائی الرٹ پر ہیں اور میڈیا کی نقل و حرکت پر بھی سخت نظر رکھی جا رہی ہے، ایران نے اسرائیلی جارحیت کے جواب میں جوابی حملے کیے، جنہیں وعدۂ صادق 3 (وعدہ صادق سوم) کا نام دیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھکمی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکہ اس کے جواب میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹر مپ نے لکھا کہ آج سے اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس کے بدلے میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کرے گا، جن میں تہران کے اندر یا اس کے قریب واقع تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہو۔ گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہیں آیا تو امریکا اس کے تمام پل تباہ کر دے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :