اسرائیل خطے میں اپنی بالادستی کیلئے تمام قوانین پامال کر رہا ہے، خالد مسعود سندھو
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر ںے کہا کہ اسرائیلی حملہ 'گریٹر اسرائیل' کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش ہے، اہل غزہ پر اسرائیلی حملوں کی صرف مذمت کی بجائے عملی مدد و جدوجہد کی جاتی تو آج اسرائیل کو ایران پر حملے کی جرات نہ ہوتی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنما نے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت و دہشتگردی کیخلاف مسلم ممالک دو ٹوک مضبوط مؤقف اپنانا چاہیئے۔ ان خیالات کا اظہار صدر مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو نے کارکنان کے وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ ایران کو عالمی قوانین کے تحت اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔ اسرائیل خطے میں اپنی بالادستی قائم کرنے کیلئے بین الاقوامی اصولوں کو مسلسل پامال کر رہا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ اسرائیلی حملہ 'گریٹر اسرائیل' کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش ہے، اہل غزہ پر اسرائیلی حملوں کی صرف مذمت کی بجائے عملی مدد و جدوجہد کی جاتی تو آج اسرائیل کو ایران پر حملے کی جرات نہ ہوتی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش
فوٹو: فائلپبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔
پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔
سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔