اسرائیلی سکیورٹی اہلکاروں نے امریکی میڈیا کے صحافی کو ایران کے میزائل حملے کی تل ابیب میں کوریج سے روک دیا۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی نے شدت اختیار کرلی ہے، ایران نے ہفتہ کی صبح اسرائیل پر پانچواں بڑا میزائل حملہ کر دیا۔ تازہ حملے میں درجنوں میزائل داغے گئے، ایران کی جانب سے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں میزائلوں کی بارش کی گئی، ایرانی حملوں کے نتیجے میں 4 اسرائیلی ہلاک اور 63 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جب کہ صہیونی ریاست کے 2 جدید ترین ایف 35 اسٹیلتھ جنگی طیارے بھی مار گرانے۔ 

اس حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ مذکورہ رپورٹر ایران کی جانب سے کیے گئے حملے کے بعد متاثرہ علاقے کی براہ راست کوریج کرنے کے لیے پہنچا تھا۔

اس موقع پر اسرائیلی سکیورٹی اہلکاروں نے صحافی کو وہاں سے لائیو کوریج میں حملے سے ہونے والے نقصانات دکھانے سے روک دیا۔

WATCH: Iran struck The Kirya compound, which is the Israeli equivalent to the U.

S. Pentagon, and Fox News reported this live.

But Israeli forces tried to keep the reporter from filming and showing the truth—like they always do. pic.twitter.com/Bw4SdEfJXk

— Fiorella Isabel (@FiorellaIsabelM) June 14, 2025

 

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اسرائیل کا مہرآباد ہوائی اڈے پر حملہ

اسرائیل نے ایران کے مہرآباد ہوائی اڈے پر حملہ کرکے اسے شدید نقصان پہنچایا ہے۔

ایران کی جانب سے اسرائیل پر پانچواں میزائل حملہ کیا گیا ہے، چوتھے حملے میں کم از کم میزائل اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے عین وسط میں گرا تھا، اسرائیلی جوہری تحقیق مرکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔

تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں سائرن کی آوازیں گونج رہی ہیں، اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے فائر کئے گئے میزائلوں کو روکنے کے لیے دفاعی نظام متحرک ہے، تہران کے وسط میں بھی کئی دھماکے سنے گئے ہیں، تہران کے مہرآباد ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس سے پہلے جمعہ کی رات ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ کرتے ہوئے 200 سے زیادہ میزائل فائر کئے تھے، تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں بیلسٹک میزائل فائر کئے گئے، 7 مقامات کونشانہ بنایا گیا، 9 عمارتیں مکمل تباہ، سیکڑوں اپارٹمنٹس کو نقصان پہنچا، 4 اسرائیلی ہلاک 60 سے زائد زخمی ہوئے۔

ایران کی جانب سے آپریشن کو وعدہ صادق سوم کا نام دیا گیا، اسرائیلی فوجی ترجمان کی پریس کانفرنس روکنا پڑ گئی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق تل ابیب میں اسرائیلی وزارت دفاع ہیڈ کوارٹرز کے قریب آگ لگی، اسرائیلی خاتون پائلٹ کی گرفتاری اور 2 اسرائیلی طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ بھی سامنے آیا ہے۔

ایف 35 اسٹیلتھ طیارے گرائے جانے کی خبریں ہیں، تاہم اسرائیلی فوج کی جانب سے تردید کی گئی ہے۔

اسرائیلی صحافی کا کہنا ہے کہ تل ابیب میں اسرائیلی فوجی ہیڈکوارٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا، یہاں اسرائیلی فوج کا اسٹریٹجک پلاننگ ڈویژن بھی ہے، ہزاروں ایرانی شہریوں کا سڑکوں پر جشن، افواج کےحق میں نعرے لگائے گئے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل نے امریکی صحافی کو ایرانی حملے کی رپورٹنگ سے روک دیا
  • اسرائیل نے امریکی صحافی کی ایرانی حملے کی رپورٹنگ سے روک دیا
  • اسرائیل کا مہرآباد ہوائی اڈے پر حملہ
  • امریکا اسرائیلی حملے سے واقف تھا، اس نے حملے میں مدد بھی کی، امریکی صحافی
  • ایران کا بھرپور جواب: اسرائیل دھماکوں سے گونج اٹھا، متعدد یہودی ہلاک،عمارتیں ڈھیر میں تبدیل
  • ایران کے اسرائیل پر جوابی حملے، تل ابیب دھماکوں سے گونج اُٹھا
  • ایران کا اسرائیل پر چوتھا میزائل حملہ، 63 افراد زخمی
  • تل ابیب میں دھماکوں کی آوازیں: ایران نے  اسرائیلی حملوں کا جواب دیتے ہوئے 100 سے زائد میزائل داغ دیے