ایرانی حملے میں اسرائیلی فوجی ہیڈکوارٹر ’کریا‘ کی عمارت نشانہ بنی ہے۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ’کریا‘ ہیڈکوارٹر میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو فوجی بریفنگز لیتے رہے ہیں۔

اسرائیلی صحافی ایلون مزراہی نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ ایرانی حملے میں تل ابیب میں واقع اسرائیلی فوجی ہیڈکوارٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل پر جوابی حملے میں 200 سے زائد میزائل داغے جس سے کئی عمارتیں مکمل تباہ ہوگئیں جبکہ 4 اسرائیلی ہلاک اور 60 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے جن میں عمارتوں سمیت 7 مقامات کو نشانہ بنایا گیا جس سے 9 عمارتیں مکمل تباہ ہوگئیں اور سیکڑوں اپارٹمنٹس کو بھی نقصان پہنچا۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: حملے میں

پڑھیں:

اعلیٰ عہدیدار اسرائیلی فوجی کی لاش تل ابیب کے سپرد کر دی گئی

اسرائیلی چینل 12 نے بھی رپورٹ دی تھی کہ فوج کم از کم ایک اسرائیلی فوجی کی لاش کی حوالگی کے لیے خود کو تیار کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے القسام بریگیڈ نے ایک اعلیٰ عہدیدار کو 7 اکتوبر کو گرفتار کیا تھا، اس کی لاش اسرائیلی حکام کے حوالے کر دی گئی۔ عبرانی روزنامہ یدیعوت احرونوت نے رپورٹ کیا ہے کہ آپریشنل کمانڈر اساف حمامی کے لاش کے باقیات دریافت کر کے اسرائیل کو پہنچا دیے گئے ہیں، یہ وہ کمانڈر تھے جو 7 اکتوبر 2023 کو (آپریشن طوفان الاقصی) کے دن حماس کے ہاتھوں اسیر ہوئے تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جس علاقے سے اس جنرل کی لاش نکالی گئی وہ پہلے بھی اسرائیلی فوج نے تلاشی اور تلاش کے لیے کھنگالا تھا، مگر وہاں پہلے کوئی لاش نہیں ملی تھی۔ اسی حوالے سے اسرائیلی چینل 12 نے بھی رپورٹ دی تھی کہ فوج کم از کم ایک اسرائیلی فوجی کی لاش کی حوالگی کے لیے خود کو تیار کر رہی ہے۔  

متعلقہ مضامین

  • حماس نے 3 یرغمالیوں کی لاشیں واپس کردیں، اسرائیلی حملے میں مزید ایک فلسطینی شہید
  • اسرائیلی فوج نے فوجی پراسیکیوٹر کو ہٹا دیا
  • اعلیٰ عہدیدار اسرائیلی فوجی کی لاش تل ابیب کے سپرد کر دی گئی
  • یوکرین کا روسی آئل پورٹ پر ڈرون حملہ، غیرملکی جہازوں کو نقصان
  • یوکرین کا روس کی اہم آئل پورٹ پر ڈرون حملہ، غیرملکی جہازوں کا نقصان
  • ایران نیوکلیئر مذاکرات کے لیے تیار، میزائل پروگرام پر ’کوئی بات نہیں کرے گا‘
  • وینزویلا کے اندر حملے زیر غور نہیں ہیں‘ ٹرمپ کی تردید
  • اسرائیلی حملے، 24 گھنٹے میں مزید 5 فلسطینی شہید
  • پی ایف یو جے کے وفد کا ایس این جے ہیڈکوارٹر پیرس کا دورہ
  • غزہ میں 10 ہزار سے زائد اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں، عبری میڈیا کا انکشاف