ایران پر اسرائیلی حملے غیرقانونی ہیں، امریکی سینیٹر برنی سینڈرز
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
امریکا کے سینیٹر برنی سینڈرز نے ایران پر اسرائیلی حملے کو غیرقانونی قرار دیدیا اور کہا کہ امریکا کو اسرائیل کی ایک اور جنگ میں گھسیٹا نہیں جاسکتا۔
برنی سینڈرز کا کہنا تھا کہ ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر اتوار کو مذاکرات طے تھے تاہم اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران پر غیرقانونی حملہ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے سب سے بڑے مذاکرات کار کو مار دیا گیا۔
سینیٹر برنی سینڈرز کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کی سفارتکاری کو نیچا دکھایا گیا اور ہزاروں شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالا گیا۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایران اور افغانستان کا او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ، غزہ میں نسل کشی پر شدید مذمت
تہران / کابل: ایران اور افغانستان نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت، بمباری اور جنگی جرائم پر فوری طور پر اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے اسرائیلی مظالم کی سخت مذمت کی اور اسلامی دنیا کے مربوط اور متحد ردعمل پر زور دیا۔
ایرانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق، دونوں وزرائے خارجہ نے نہ صرف فلسطینی عوام کی حالتِ زار پر تشویش کا اظہار کیا بلکہ دو طرفہ مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا، جن میں ایران کے آبی حقوق، سرحد پار تعاون، قونصلر روابط، اور افغان پناہ گزینوں کی واپسی جیسے امور شامل تھے۔
رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک نے علاقائی امن کے لیے مذاکرات اور طویل المدتی تعاون کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔
دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی حملے شدت اختیار کر گئے ہیں۔ تازہ بمباری میں مزید 71 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ غذائی قلت اور بھوک کے باعث شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 127 ہو گئی ہے، جن میں 85 بچے بھی شامل ہیں۔