پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کو یو اے ای کی ویزا فری سہولت فعال
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
24 جون 2025ء کو ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اور پاکستانی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والے دو طرفہ معاہدے کے تحت پاکستانی اور اماراتی سرکاری و سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز بغیر ویزا متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں داخل ہو سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات اور اسلام آباد کے درمیان سفارتی تعلقات میں ایک اہم پیشرفت ہوئی ہے، جہاں یو اے ای نے پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزا فری داخلے کی سہولت باقاعدہ طور پر فعال کردی ہے۔ اس بات کا اعلان نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے " ایکس " پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 24 جون 2025ء کو ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ملاقات کے دوران اس اقدام پر اتفاق ہوا تھا۔
اس ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کو ویزا کی شرط سے استثنیٰ دینے کے حوالے سے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے، جس کے مطابق معاہدہ دستخط کے 30 دن بعد نافذ العمل ہونا تھا۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ یہ سہولت اب 25 جولائی 2025ء سے مکمل طور پر نافذ ہو چکی ہے، جس کے تحت پاکستانی سرکاری و سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز بغیر ویزا متحدہ عرب امارات میں داخل ہو سکتے ہیں
ان کا یہ کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت اماراتی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کو بھی پاکستان کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر ویزا فری انٹری کی سہولت حاصل ہوگی، یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد اور قریبی تعلقات کا مظہر ہے اور سرکاری سطح پر روابط کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ متحدہ عرب امارات پاسپورٹ ہولڈرز
پڑھیں:
شازیہ مری کا گلگت بلتستان الیکشن میں وفاقی حکومت پر سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام
پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شازیہ مری نے گلگت بلتستان کے الیکشن میں وفاقی حکومت پر اثر و رسوخ اور سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام لگادیا۔
کراچی سے جاری بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں وفاقی وزراء کی انتخابی مہم میں موجودگی اور سرکاری مشینری کا استعمال تشویشناک ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دعا گو ہوں کہ جنگ کے خاتمے کےلیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل میں مداخلت شفافیت اور منصفانہ انتخابات پر سوالیہ نشان ہے، الیکشن کےلیے لیول پلینگ فیلڈ ناگزیز ہے۔
پی پی پی رہنما نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کے فارم 45 اور فارم 47 سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹونے عوام کو یاد دلایا کہ گزشتہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کی 9 نشستیں چھینی گئی تھیں، پی پی چیئرمین نے عوام سے کہا تھا کہ اپنے ووٹ اور فارم 45 کی حفاظت کریں۔
شازیہ مری نے یہ بھی کہا کہ درست فارم 45 کی موجودگی میں کسی کو عوامی مینڈیٹ چرانے کا موقع نہیں مل سکتا، فارم 45 انتخابی نتائج کی بنیاد ہے، اسی کے بعد فارم 47 جاری کیا جاتا ہے۔