بڑی خوشخبری ؛ یو اے ای کی پاکستانی پاسپورٹ پر ویزہ چھوٹ
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
سٹی 42: متحدہ عرب امارات نے پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹس پر ویزہ چھوٹ دے دی
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے متحدہ عرب کی پاکستان کو ویزا چھوٹ کا اعلان ایکس پر کیا، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا میری متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ، میرے بھائی شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان سے ہوئی,ملاقات 24 جون کو ابوظہبی میں ہوئی تھی, ملاقات کے دوران دونوں برادر ممالک کے درمیان سفارتی اور سرکاری پاسپورٹس پر باہمی ویزہ چھوٹ پر اتفاق ہوا,اس سلسلے میں ہم دونوں نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے, تاکہ اس معاہدے کو مؤثر اور نافذ العمل بنایا جا سکے،یہ طے پایا کہ MoU پر دستخط کے 30 دن بعد یہ ویزہ چھوٹ نافذ العمل ہو جائے گی,مجھے یہ اطلاع دیتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ امارات کے حکام نے پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹس پر ویزہ چھوٹ کی تصدیق کی ہے۔
اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے
اسحاق ڈار نے کہا انہوں نے تصدیق کی ہے کہ 25 جولائی سے تمام یو اے ای ہوائی اڈوں پر نافذ العمل ہو چکی ہے,مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بھی خوشی ہو رہی ہے کہ اسی نوعیت کی باہمی سہولت متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے لیے بھی تمام پاکستانی ہوائی اڈوں پر نافذ کر دی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ویزہ چھوٹ
پڑھیں:
پاکستان کی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت
پاکستان نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے۔ مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں کہا کہ لبنان پر اسرائیل کے حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیل حملے خطے میں امن کی کوششوں کو متاثر کررہے ہیں۔ پائیدار امن صرف بات چیت سے ہی ممکن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان لبنان کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے مزید کہا کہ پاکستان تناؤ میں کمی کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔