اسلام آباد:

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے سرکاری فنڈز کے شفاف استعمال اور کارکردگی کی بنیاد پر اسپورٹس فیڈریشنز کی مالی معاونت کیلئے "اسپورٹس فنڈنگ ریگولیشنز 2025" نافذ کردیے۔

ریگولیشنز کے تحت فنڈز کے حصول کیلئے سالانہ کارکردگی رپورٹ، ایکشن پلان اور بجٹ تخمینہ کی فراہمی لازمی قرار دی گئی ہے جبکہ فنڈز صرف منظور شدہ کھلاڑیوں اور آفیشلز پر خرچ کیے جا سکیں گے۔

ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ محمد یاسر پیرزادہ کی منظوری سے جاری ہونے والے ان ریگولیشنز کے مطابق پی ایس بی کسی بھی وقت مالیاتی معائنہ یا آڈٹ کا مجاز ہوگا جبکہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان سے بھی گرانٹس اِن ایڈ کا آڈٹ کروایا جا سکے گا۔ اداروں کو اپنے تمام بینک اکاؤنٹس دو مجاز دستخط کنندگان کے ذریعے چلانے ہوں گے اور مالی ذرائع، اسپانسرز و عطیات کی تفصیل بھی بورڈ کو فراہم کرنا ہوگی۔

ڈی جی پی ایس بی محمد یاسر پیرزادہ نے کہا ہے کہ اسپورٹس فنڈنگ ریگولیشنز 2025 کا مقصد حکومتی وسائل کا شفاف، مؤثر اور کارکردگی پر مبنی استعمال یقینی بنانا ہے۔ ان ضوابط کے ذریعے ہم کھیلوں میں میرٹ، احتساب اور منصفانہ تقسیم کے کلچر کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

ریگولیشنز کے مطابق تمام ادائیگیاں کراس چیک یا الیکٹرانک ٹرانسفر کے ذریعے ہوں گی، 25 ہزار روپے سے زائد نقد ادائیگی ممنوع ہوگی۔ زائد قیام کے اخراجات متعلقہ فرد یا ادارے کو خود برداشت کرنا ہوں گے، ہر فیڈریشن رجسٹرڈ آڈیٹر سے سالانہ آڈٹ کروانے اور آڈٹ رپورٹ عوامی سطح پر جاری کرنے کی پابند ہو گی، فیڈریشنز مسابقتی کوٹیشنز کے ذریعے خریداری کا نظام اپنائیں تاکہ شفافیت یقینی بنائی جا سکے۔

اگر کسی فیڈریشن نے کسی ایونٹ کے بعد فنڈز مکمل استعمال نہ کیے ہوں تو 30 دن کے اندر رقم واپس کرنا لازم ہوگا، بصورت دیگر بورڈ کی تحریری اجازت درکار ہو گی۔ پی ایس بی نے واضح کیا ہے کہ فنڈز کا غلط استعمال، ناکافی یا مشتبہ دستاویزات کی فراہمی یا ضوابط کی خلاف ورزی کی صورت میں نہ صرف آئندہ امداد روکی جا سکتی ہے بلکہ متعلقہ فیڈریشن یا فرد کے خلاف قانونی و تادیبی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے، حتیٰ کہ بلیک لسٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔

پی ایس بی ریگولیشنز کے مطابق گرانٹس کی فراہمی پی ایس بی کی صوابدید پر ہوں گی، یہ کسی فیڈریشن کا حق نہیں۔ بورڈ کو یہ اختیار بھی حاصل ہو گا کہ وہ قومی مفاد، مساوات یا کھیلوں کی نمائندگی جیسے عوامل کی بنیاد پر کسی بھی شرط میں ترمیم، نرمی یا اضافہ کر سکے۔

ریگولیشنز میں واضح کیا گیا ہے کہ نئے ضوابط کے نفاذ کے ساتھ ہی سابقہ تمام نوٹیفکیشنز، پالیسیز اور ہدایات منسوخ تصور کی جائیں گی، تاہم ماضی کے تحت دی گئی مالی معاونت مؤثر رہے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ریگولیشنز کے پی ایس بی کے ذریعے

پڑھیں:

پاکستان کی معاشی شرحِ نمو ہدف سے کم رہے گی، آئی ایم ایف کی پیشگوئی

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے خبردار کیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی معیشت مقررہ ہدف سے کم رفتار سے ترقی کرے گی۔ ’ورلڈ اکنامک آؤٹ لک 2025‘ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی شرح نمو 4.2 فیصد کے بجائے 3.6 فیصد تک محدود رہنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف نے رواں مالی سال کے لیے عالمی شرح نمو 3 فیصد اور آئندہ سال 2026 میں 3.1 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں افراطِ زر کی شرح 2025 اور 2026 کے درمیان نسبتاً کم رہنے کی توقع ہے، تاہم امریکا میں مہنگائی مقررہ ہدف سے زائد رہنے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں معاشی ترقی کی رفتار 3.5 فیصد رہنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ عالمی معیشت کو بدستور غیر یقینی صورتحال اور معاشی خطرات لاحق ہیں، جن میں جغرافیائی کشیدگیاں اور اشیا کی قیمتوں میں اضافہ شامل ہیں۔ ایسے حالات عالمی مالی نظام کے استحکام کے لیے چیلنج بن سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکا اور چین نے تجارتی تنازعات میں وقتی نرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 90 دنوں کے لیے اضافی محصولات کو معطل کیا تھا، تاہم یہ رعایت یکم اگست کو ختم ہو رہی ہے، جس کے بعد تجارتی کشیدگی ایک بار پھر بڑھنے کا خدشہ ہے۔

آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ اگر عالمی سطح پر غیر یقینی اور کشیدہ حالات برقرار رہے، تو ترقی پذیر معیشتوں کو مزید دباؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

’ورلڈ اکنامک آؤٹ لک 2025‘ آئی ایم ایف پاکستان عالمی مالیاتی ادارے مالی سال

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیر تعلیم سے کامن ویلتھ سیکرٹریٹ اور برٹش اسپورٹس فیڈریشن کے وفد کی ملاقات
  • عالمی انڈر19 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کیخلاف متنازع فیصلوں پر  منتظمین نے معافی مانگ لی
  • پاکستان انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے سخت قوانین پر عمل پیرا ہے:صدر مملکت
  • پاکستان کی معاشی شرحِ نمو ہدف سے کم رہے گی، آئی ایم ایف کی پیشگوئی
  • مالی فراڈ کے واقعات؛ ملک بھر کے کال سینٹرز کیلئے لائسنس لازمی قرار دینے کا فیصلہ
  • پاکستانی اسکواش کھلاڑی مہوش علی پر چھ ماہ کی پابندی عائد
  • پی ایس بی نے اسپورٹس  فیڈریشنز کیلئے نئے قواعد و ضوابط نافذ کردیے
  • پی ایس بی نے اسپورٹس فیڈریشنز کیلئے نئے قواعد و ضوابط نافذ کردیے
  • پاکستان سپورٹس بورڈ نے’’ٹرم رولز 2025 ‘‘نافذ کر دیے، فیڈریشنز کے لیے سخت شرائط مقرر