صدر ٹرمپ کا بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جولائی 2025ء ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان ہمارا دوست رہا ہے لیکن ہم نے ان کے ساتھ نسبتاً کم کاروبار کیا ہے کیوں کہ ان کے ٹیرف بہت زیادہ ہیں، جو دنیا میں سب سے زیادہ ہیں اور ان کی طرف سے کسی بھی ملک کی سب سے زیادہ سخت اور ناگوار غیر مالیاتی تجارتی رکاوٹیں عائد کی گئی ہیں۔
صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ انہوں نے ہمیشہ اپنے فوجی ساز و سامان کی ایک بڑی اکثریت روس سے خریدی ہے، صرف یہی نہیں بلکہ چین کے ساتھ ساتھ بھارت بھی روس سے توانائی کا سب سے بڑا خریدار ہے، ایسے وقت میں جب ہر کوئی چاہتا ہے کہ روس یوکرین میں قتل و غارت کو روک دے، سب کچھ اچھا نہیں ہے، اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ بھارت 25 فیصد ٹیرف ادا کرے گا، نئے ٹیرف کا اطلاق یم اگست سے ہوگا اور اگر بھارت نے ٹیرف ادا نہ کیا تو اس پر بھاری جرمانہ بھی ہوگا۔(جاری ہے)
قبل ازیں آج ہی سکاٹ لینڈ سے واپسی پر امریکی صدر کے آفیشل طیارے ایئر فورس ون پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران جب صدر ٹرمپ سے سوال کیا گیا کہ ’کیا امریکہ بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے جا رہے ہیں؟، اس پر صدر انہوں نے جواب دیتے ہوئے اشارہ دیا تھا کہ ’ہاں میرے خیال میں ایسا ہونے والا ہے، انڈیا میرا دوست ہے، انہوں نے میری درخواست پر پاکستان کے ساتھ جنگ بھی ختم کی تھی لیکن تاحال بھارت کے ساتھ ٹیرف کے حوالے سے معاہدہ طے نہیں پایا ہے، بے شک انڈیا ایک اچھا دوست رہا ہے لیکن کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں بھارت نے کہیں زیادہ ٹیرف لگائے ہیں‘۔ .ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فیصد ٹیرف انہوں نے کے ساتھ
پڑھیں:
پاکستان سے تجارتی ڈیل مکمل ہوگئی،صدر ٹرمپ کا اعلان
امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سے تجارتی ڈیل مکمل ہوگئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور امریکا تیل کے ذخائر کے معاملے پر مل کر کام کریں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تانبے کی درآمدات پر 50 فیصد ٹیرف لگا دیا۔
انہوں نے کہا کہ شراکت داری کی قیادت کرنیوالی کمپنی کا چناؤ کیا جارہا ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شاید ایک دن ایسا آئے جب پاکستان تیل بھارت کو بیچے گا۔
ٹرمپ نے کہا کہ وہ وائٹ ہاؤس میں تجارتی معاہدے کرنے میں انتہائی مصروف ہیں، انہوں نے بہت سے ممالک سے بات کی ہے اور ہر رہنما امریکا کو بہت خوش کرنا چاہتا ہے۔
واضح رہے کہ اس بیان سے کچھ گھنٹے قبل امریکا نے بھارت پر یکم اگست سے 25 فیصد ٹیکس لگانے کا اعلان کیا تھا۔