فلسطینی عوام کی آزاد ریاست کے قیام کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، چین کا واضح مؤقف
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
چین نے اس بات پر زود دیا ہے کہ فلسطین کے مسئلے کا واحد اور پائیدار حل 2 ریاستی فارمولے پر عمل درآمد ہے، اس مقصد کے لیے چین فلسطینی عوام کی آزاد ریاست کے قیام کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی وزیراعظم نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان کردیا
بدھ کے روز بیجنگ میں معمول کی پریس بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے کہا کہ چین غزہ میں جاری صورتحال پر گہری تشویش رکھتا ہے اور اسرائیل کی جانب سے فوجی کارروائیوں میں اضافے کی مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت اور آزاد ریاست کے قیام کی مکمل حمایت کرتے ہیں کیونکہ فلسطینی مسئلے کا واحد حل دو ریاستی حل ہی ہے۔‘
ترجمان نے بتایا کہ غزہ میں انسانی بحران دن بہ دن شدید تر ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ رواں سال غذائی قلت سے 74 اموات ہوئیں، جن میں سے 63 صرف جولائی میں رپورٹ ہوئیں، جن میں 25 بچے شامل تھے۔
گو جیاکن نے متعلقہ فریقین، بالخصوص اسرائیل، سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر غزہ میں فوجی کارروائیاں بند کرے، محاصرہ ختم کرے اور انسانی امداد کی مکمل رسائی کو بحال کرے تاکہ ایک بڑے انسانی المیے کو روکا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر امن ممکن نہیں، سعودی وزیر خارجہ کا اقوام متحدہ میں دوٹوک مؤقف
انہوں نے کہا کہ چین بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر نہ صرف غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے کوششیں کرنے پر تیار ہے بلکہ 2 ریاستی حل پر عمل درآمد کو یقینی بنا کر مسئلہ فلسطین کا جامع، منصفانہ اور پائیدار حل نکالنے کے لیے بھی پرعزم ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آزاد فلسطینی ریاست اسرائیل جنگ بندی چین غزہ فلسطین.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا زاد فلسطینی ریاست اسرائیل چین فلسطین ریاست کے قیام کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
برطانیہ کا رواں ہفتے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنیکا امکان
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ برطانیہ کے اختتام کے بعد اعلان متوقع ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے آج ونزر میں ملاقات ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کا رواں ہفتے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا امکان ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ برطانیہ کے اختتام کے بعد اعلان متوقع ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے آج ونزر میں ملاقات ہوگی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملاقات میں مشرق وسطیٰ اور یوکرین سمیت اہم اشوز پر بات چیت کا امکان ہے۔ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر برطانیہ میں موجود ہیں، امریکی صدر کی آمد کے خلاف وسطی لندن میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ فلسطینی پرچم اٹھائے مظاہرین نے ٹرمپ مخالف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، مظاہرین ٹرمپ سے اسرائیل کو ہتھیار نہ دینے اور غزہ میں جنگ رُکوانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔