غازی ملت نے آزادکشمیر کی آزادی میں اہم کردار ادا کیا؛ سلطان محمود چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
سٹی 42 : صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے غازی ملت سردار ابراہیم خان مرحوم کی بائیسویں برسی کے موقع پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ غازی ملت نہ صرف آزادکشمیر کے پہلے بانی صدر تھے بلکہ انہوں نے آزادکشمیر کی آزادی میں اہم کردار ادا کیا اور تحریک آزادی کشمیر کی قیادت بھی کی اور اقوام متحدہ میں بھی جا کر کشمیریوں کی نمائندگی کی اور اس خطے کو آزاد کرایا۔
تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر
صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ 24اکتوبر 1947کو آزادکشمیر میں بننے والی حکومت کی بنیاد رکھی اور آزادکشمیر کے پہلے صدر بنے۔ وہ نہ صرف آزادکشمیر کے پہلے بانی صدر ہیں بلکہ جب میں 1996سے 2001تک وزیر اعظم رہا تو وہ اُس وقت آزادکشمیر کے صدر تھے۔ انہوں نے بتایا کہ اُس وقت آزادکشمیر کی چار حکومتیں تبدیل ہوئیں لیکن میں نے اُن کی قیادت میں اپنی حکومت کے پانچ سال مکمل کیے۔
سلطان محمود چوہدری نے بتایا کہ میں نے اُن کی رہنمائی میں آزادکشمیر کو خودکفیل بنانے کے لئے جاگراں ہائیڈرو پروجیکٹ بنوایا یہ آزادکشمیر کا پہلا اور آخری پراجیکٹ ہے جس سے کروڑوں کی آمدنی آزادکشمیر کے خزانے میں جا رہی ہے۔ اسی طرح کیڈٹ کالج پلندری، میرپور میں سوئی گیس، راولاکوٹ میں گوئیں نالہ روڈ اور کوٹلی میں رحمان برج اور بائی پاس، باغ میں ایک بڑے ایجوکیشن پیکج وویمن کالج اور کئی دوسرے تعلیمی اداروں کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح باغ اور نیلم ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا اور بے شمار ترقیاتی کام کیے۔ اس سارے کام کا کریڈٹ غازی ملت سردار ابراہیم خان مرحوم کو جاتا ہے اور اگر اس میں کوئی کمی اور کوتاہی رہ گئی تو اُس میں یہ ہماری وجہ سے تھی لیکن غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان مرحوم کی وجہ سے ہم نے ریاست میں یادگار ترقیاتی کام کیے۔
صحت کے منصوبوں کی موثر نگرانی کیلئے مانیٹرنگ کا نیا نظام وضع
اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر نے مزید کہا کہ آج غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی بائیسویں برسی کے موقع پرہم اس بات کی تجدید عہد کرتے ہیں کہ ہم آزادی کے بیس کیمپ سے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اُٹھانے اور بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی کو رکوانے اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سلطان محمود چوہدری غازی ملت سردار آزادکشمیر کے ابراہیم خان کشمیر کی
پڑھیں:
صدر اے ایف سی اور سینئر نائب صدر فیفا پاکستان کا دورہ کرینگے
اسلام آباد:پاکستان میں کھیلوں، خصوصاً فٹ بال کے فروغ کے ایک نئے باب کے آغاز کے طور پر ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کے صدر اور فیفا کے سینئر نائب صدر، بحرین کے شاہی خاندان کے معزز رکن جناب شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ، 4 تا 7 نومبر 2025 تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔
وزیرِ اعظم پاکستان کی ہدایت پر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کو اس دورے کے دوران ’اسٹیٹ گیسٹ‘ کا درجہ دیا گیا ہے۔ان کے ہمراہ اے ایف سی کے اعلیٰ عہدیداران اور دیگر بین الاقوامی کھیلوں کے نمائندے بھی موجود ہوں گے۔
دورے کے دوران شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کی ملاقاتیں وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ و سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ خان اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری قیادت سے متوقع ہیں۔ ان ملاقاتوں میں فٹ بال کے شعبے میں انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ، نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے مواقع میں فروغ و توسیع، اور پاکستان میں اسپورٹس ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر تعاون کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ سینیٹر رانا ثناء کا کہنا تھا کہ ہم دل کی گہرائیوں سے ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے صدر، فیفا کے سینئر نائب صدر اور بحرین کے شاہی خاندان کے معزز رکن جناب شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ اور ان کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ یہ تاریخی دورہ پاکستان میں فٹ بال کے نئے دور کی بنیاد رکھے گا اور نہ صرف کھیلوں کے فروغ بلکہ پاکستان اور بحرین سمیت ایشیائی ممالک کے درمیان اسپورٹس سفارت کاری، یوتھ ایمپاورمنٹ اور علاقائی تعاون کے نئے امکانات پیدا کرے گا۔
حکومتِ پاکستان، وزارت بین الصوبائی رابطہ اور متعلقہ ادارے اس دورے کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے چکے ہیں۔