Express News:
2025-09-17@21:44:54 GMT

پنچایت، جرگہ اور غیرت کے نام پر قتل؛ ایک کڑوی حقیقت

اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT

بلوچستان میں حالیہ جرگہ کے غیر قانونی فیصلے پر عملدرآمد اور اس پر حکومت اور ریاست کی جانب سے مبینہ طور پر ’’کمزور ردعمل‘‘ ایک بار پھر اس تلخ حقیقت کو اجاگر کررہا ہے کہ پاکستان میں قبائلی و علاقائی رسم و رواج کی حمایت کرنے والے عناصر اس قدر مضبوط ہیں کہ ہمارے عدالتی نظام کی موجودگی کے باوجود بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کا باعث بن رہے ہیں۔

اور ہمیں یہ تسلیم کرنے میں کوئی جھجھک نہیں ہونی چاہیے کہ پنچایت اور جرگہ جیسے ادارے، جنہیں روایتی انصاف کا پرچم بردار سمجھا جاتا رہا ہے اس قدر فرسودہ ہیں کہ یہ اپنے مبینہ روایتی اور فطری کردار سے ہٹ کر ہماری خواتین کے استحصال کا سب سے بڑا ذریعہ بنے ہوئے ہیں۔

آخر کیوں پنچایت اور جرگہ ہمیشہ خاص طور پر خواتین کے استحصال پر مبنی فیصلے کرتے ہیں؟ کیوں ان کے فیصلوں کا ہدف صرف خواتین ہوتی ہیں، چاہے وہ غیرت کے نام پر قتل ہوں، ونی ہو، سوارہ ہو، یا پھر پسند کی شادی کرنے پر سنگسار کرنے کا فیصلہ۔ کیا کبھی ہم نے سنا ہے کہ کسی پنچایت یا جرگہ نے بچوں کی تعلیم کے حق میں کوئی فیصلہ کیا ہو؟ یا صحت عامہ کی بہتری کے لیے کوئی اقدام اٹھایا ہو؟ یا پھر صاحبان اقتدار کی کرپشن کے خلاف کوئی سخت فیصلہ سنایا ہو؟ جواب نفی میں ہے۔ ان کے فیصلے صرف اور صرف اس وقت متحرک ہوتے ہیں جب بات خواتین کے ’’کردار‘‘ یا ’’عزت‘‘ کی ہو۔

اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ یہ ادارے صدیوں پرانے پدری نظام (Patriarchy) پر مبنی ہیں، جہاں مرد کو برتر اور عورت کو کمتر سمجھا جاتا ہے۔ خواتین کو صرف مردوں کی ملکیت سمجھ کر ان کی عزت و ناموس کا بوجھ بھی انہی کے کاندھوں پر لاد دیا جاتا ہے۔ جب کوئی عورت اپنی مرضی سے کوئی فیصلہ کرتی ہے، تو اسے ’’خاندان کی عزت‘‘ پر حملہ سمجھا جاتا ہے، اور اس حملے کا بدلہ لینے کے لیے یہ جرگے اور پنچایتیں فوراً متحرک ہوجاتی ہیں۔ ان کے نزدیک عورت کی آزادی، اس کی پسند، اس کا انتخاب، یہ سب گناہ ہے۔ وہ عورت کو جائیداد سمجھتے ہیں، جسے وہ اپنی مرضی سے بیچ سکتے ہیں، تبادلہ کر سکتے ہیں، یا مار سکتے ہیں۔ پنچایت اور جرگہ کا یہ نظام خواتین کو انسان نہیں بلکہ قابلِ دست اندازی مرد ’’ایک شے‘‘ تصور کرتا ہے۔

ان جرگوں اور پنچایتوں میں شامل افراد زیادہ تر وہ لوگ ہوتے ہیں جو علاقائی طاقت کے مالک ہوتے ہیں۔ وڈیرے، سردار، جاگیردار اور بااثر شخصیات۔ ان کے اپنے مفادات ہوتے ہیں اور ان کے فیصلے انہی کے ذاتی مفادات کے گرد گھومتے ہیں۔ وہ نہیں چاہتے کہ عورتیں تعلیم حاصل کریں، اپنے حقوق سے آگاہ ہوں، یا معاشی طور پر خود مختار بنیں۔ کیونکہ خواتین کی آزادی ان کے روایتی اقتدار کے لیے خطرہ ہے۔ یہ سردار اور وڈیرے، بجا طور پر یہ تسلیم کرتے ہیں کہ تعلیم اور سماجی بیداری لوگوں میں شعور پیدا کرتی ہے اور انہیں اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانے پر اکساتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ جرگے کبھی بھی تعلیمی پسماندگی یا صحت کے فقدان جیسے مسائل پر بات نہیں کرتے، کیونکہ ان کے حل سے ان کے اپنے مفادات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

صاحبان اقتدار کی کرپشن پر ان جرگوں کی خاموشی بھی قابل غور ہے۔ یہ لوگ خود بھی اکثر اسی کرپٹ نظام کا حصہ ہوتے ہیں یا پھر ان کے ساتھ گٹھ جوڑ کرکے اپنے مفادات حاصل کر رہے ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اس موضوع پر بات کرنے سے گریز کرتے ہیں، کیونکہ اس سے ان کے اپنے تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔ ان جرگوں کی ترجیحات میں غریب عوام کے مسائل، ان کے حقوق یا عدالتی نظام کی عملداری کبھی شامل نہیں ہوتی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے بارہا پنچایت اور جرگہ کے غیر قانونی ہونے اور ان کے فیصلوں کی کوئی قانونی حیثیت نہ ہونے کا فیصلہ سنایا ہے۔ 2004 میں ’’مقدمہ سلیم اختر بمقابلہ ریاست‘‘ (PLD 2004 SC 676) میں سپریم کورٹ نے واضح طور پر قرار دیا کہ جرگے اور پنچایتیں غیر قانونی ادارے ہیں اور ان کے فیصلوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ انصاف فراہم کرنے کا واحد ادارہ عدلیہ ہے اور کوئی بھی متوازی نظام عدل غیر آئینی ہے۔

اسی طرح، 2016 میں ’’مقدمہ سندھ حکومت بمقابلہ اللہ بخش‘‘ (2016 SCMR 125) میں سپریم کورٹ نے ایک بار پھر اس بات کو دہرایا کہ جرگے اور پنچایتیں غیر آئینی ہیں اور کسی بھی شخص کو ان کے سامنے پیش ہونے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ 

عدالت نے واضح ہدایات جاری کیں کہ ریاستی ادارے ایسے جرگوں کے انعقاد اور ان کے فیصلوں پر عملدرآمد کو روکیں۔ خاص طور پر غیرت کے نام پر قتل جیسے جرائم کے حوالے سے، سپریم کورٹ نے کئی فیصلوں میں واضح طور پر کہا ہے کہ یہ قابل تعزیر جرائم ہیں اور ان میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جانی چاہیے۔

عدالت نے حکومت کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ ایسے واقعات کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کرے۔۔ عدالت عظمیٰ نے واضح طور پر اپنے فیصلوں میں کہا ہے کہ انصاف فراہم کرنے کا واحد ادارہ عدلیہ ہے اور کوئی بھی متوازی نظام غیر آئینی ہے۔ اور حکومت اور ریاست کو ضروری قانون سازی کرنا ہوگی
.

.. اور پھر نہ جانے کیوں؟ یہ جرگے اور پنچایتیں ... نہ صرف فعال ہیں بلکہ ان کے فیصلوں پر عملدرآمد بھی ہو رہا ہے، اور سب سے افسوسناک بات یہ ہے کہ حکومت اور ریاست اس پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

آخر سیاسی اور آمرانہ حکومتیں ، سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد کرنے میں ناکام کیوں ہیں؟

پہلی وجہ سیاسی مصلحت پسندی ہے: ہمارے سیاستدان اکثر ان علاقوں کے سرداروں اور وڈیروں کے محتاج ہوتے ہیں جو ان جرگوں کو چلاتے ہیں۔ انہیں ان کی ووٹ بینک کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ ان کے خلاف کوئی کارروائی کرکے اپنا سیاسی کیریئر خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتے۔ اس طرح، قانون کی حکمرانی کی بجائے، سیاسی مفادات کو ترجیح دی جاتی ہے۔

دوسری وجہ انتظامی کمزوری ہے: ریاستی ادارے، خصوصاً پولیس اور انتظامیہ، اکثر ان بااثر قبائلی سرداروں کے دباؤ میں آجاتے ہیں۔ وہ ان کے خلاف کارروائی کرنے سے کتراتے ہیں کیونکہ انہیں اپنے کیریئر یا ذاتی تحفظ کا خوف ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ، ایسے معاملات میں اکثر سیاسی مداخلت بھی ہوتی ہے جو اداروں کو غیر فعال کر دیتی ہے۔

تیسری وجہ قانونی سقم اور اس پر عملدرآمد کی کمی ہے: اگرچہ سپریم کورٹ نے ان جرگوں کو غیر قانونی قرار دیا ہے، لیکن اس کے باوجود ان کے خلاف کوئی موثر اور جامع قانون سازی نہیں کی گئی اور نہ ہی ان کے فیصلوں پر عملدرآمد کرنے والوں کو سخت سزائیں دی جاسکی ہیں۔ اورجو قوانین موجود ہیں، ان پر بھی عملدرآمد انتہائی کمزور ہے۔

چوتھی وجہ عوامی آگاہی کا فقدان ہے: دیہی علاقوں میں زیادہ تر لوگ اپنے قانونی حقوق سے ناواقف ہیں۔ انہیں عدالتی نظام پر اعتماد نہیں ہوتا یا پھر وہ اسے پیچیدہ اور مہنگا سمجھتے ہیں۔ اس کے برعکس، جرگہ کو وہ فوری اور سستا انصاف سمجھ کر اس کا رخ کرتے ہیں۔ 

یہ سوچ بھی غلط ہے کہ یہ جرگے سستا انصاف فراہم کرتے ہیں۔۔ یہ تو خواتین کی زندگیوں کو داؤ پر لگا کر چند صاحب اقتدار یا قبیلے کے ’’طاقتور‘‘ مردوں کی انا کی تسکین کا سامان فراہم کرتے ہیں۔

پانچویں وجہ سماجی دباؤ اور خوف ہے: اکثر لوگ، خاص طور پر خواتین، ان جرگوں کے فیصلوں کے خلاف جانے کی ہمت نہیں کر پاتیں کیونکہ انہیں سماجی بائیکاٹ، تشدد یا غیرت کے نام پر قتل کیے جانے کا خوف ہوتا ہے۔ یہ خوف اتنا شدید ہوتا ہے کہ وہ ظلم سہنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

اس صورتحال سے نکلنے کے لیے ایک کثیر جہتی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ سب سے پہلے، حکومت کو سپریم کورٹ کے فیصلوں پر سختی سے عملدرآمد کروانا چاہیے اور جرگہ و پنچایت کے غیر قانونی فیصلوں پر عملدرآمد کرنے والوں کو سخت سزائیں دینی چاہئیں۔ اس کے لیے ایک جامع قانون سازی کی ضرورت ہے جو ان غیر آئینی اداروں پر مکمل پابندی لگائے۔

دوسرا، عوامی آگاہی کی مہم چلائی جائے تاکہ لوگ اپنے قانونی حقوق سے واقف ہو سکیں اور انہیں عدالتی نظام پر اعتماد ہوسکے۔ میڈیا، تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کو اس میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

تیسرا، عدالتی نظام کو مزید موثر، سستا اور قابل رسائی بنایا جائے۔ اگر لوگوں کو فوری انصاف ملے گا تو وہ ان غیر قانونی اداروں کا رخ نہیں کریں گے۔
چوتھا، خواتین کو تعلیم، صحت اور معاشی خود مختاری کے مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ اپنے حقوق کے لیے لڑ سکیں اور ان پر ہونے والے ظلم کے خلاف آواز اٹھا سکیں۔ جب تک خواتین خود بااختیار نہیں ہوں گی، یہ استحصال جاری رہے گا۔

ہمیں یہ بھی یاد رکھنا ضروری ہے کہ پنچایت اور جرگہ صرف علاقائی رسم و رواج نہیں ہیں، بلکہ یہ ایک ایسا نظام بن چکے ہیں جو خواتین کے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کرتا ہے۔ اس کے خلاف نہ صرف عدالتی اور حکومتی سطح پر سخت ردعمل کی ضرورت ہے۔ ہمیں بحیثیت قوم یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا ہم ایک جدید، مہذب اور آئین و قانون کی حکمرانی والی ریاست بننا چاہتے ہیں یا پھر صدیوں پرانی فرسودہ روایات کے چنگل میں پھنسے رہنا چاہتے ہیں۔
 

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ [email protected] پر ای میل کردیجیے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے فیصلوں پر عملدرآمد غیرت کے نام پر قتل سپریم کورٹ نے ان کے فیصلوں عدالتی نظام خواتین کے اور ان کے ہوتے ہیں کی ضرورت ان جرگوں کرتے ہیں ہے کہ یہ کے اپنے یہ جرگے ہیں اور کے خلاف اور اس ہے اور کے لیے

پڑھیں:

مجھ پر انڈوں سے حملہ کرنے کا واقعہ اسکرپٹڈ تھا: علیمہ خان

—فائل فوٹو

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ مجھ پر انڈوں سے حملہ کرنے کا واقعہ اسکرپٹڈ تھا، جن 2 خواتین نے مجھ پر انڈا پھینکا ان کو پولیس نے بچایا۔

جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس نے کہا کہ دونوں خواتین کو حراست میں لیا گیا ہے بعد میں دونوں کو چھوڑ دیا گیا۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ دو سال سے ہم جیل آتے ہیں کبھی کوئی بدتمیزی کا واقعہ پیش نہیں آیا، دو چار لوگوں کو باقاعدہ طور پر اب ماحول خراب کرنے کے لیے بھیجا جاتا ہے۔

علیمہ خان پر انڈے پھینکے پر پی ٹی آئی نے ملزمان کیخلاف کارروائی کی درخواست دیدی

درخواست میں کہا گیا کہ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران علیمہ خان پر نامعلوم افراد نے انڈوں سے حملہ کیا، نامعلوم افراد میں تین خواتین سمیت 7سے 8 لوگ شامل تھے، نامعلوم افراد آج صبح سے ہی اڈیالہ جیل گیٹ نمبر 5 پر موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پولیس نے بتایا 4 بندے بدتمیزی کرنے کے لیے آپ کے پیچھے ہیں، کسی کی بھی ماں بیٹی پر اس طرح حملہ ہوگا کوئی برداشت نہیں کرے گا، ہمارا معاشرہ اور دین خواتین سے اس طرح کی بدتمیزی کی اجازت نہیں دیتا۔

ان کا کہنا تھا کہ کل بھی ہمارے ساتھ جیل کے باہر اسی خاتون نے بدتمیزی کی کوشش کی جس نے انڈا پھینکا، جیل کے باہر کل ہمارے اوپر کسی نے پتھر بھی مارے، پہلے انڈا پھینکا، پھر بدتمیزی کی، کل پتھر مارے اب چھرا بھی مار سکتے ہیں۔

علیمہ خان نے کہا کہ ہمارا کام بانی پی ٹی آئی کا پیغام پہنچانا ہے وہ ہم پہنچائیں گے، ہم پر حملہ ہوا ہماری ایف آئی آر پولیس درج نہیں کر رہی۔ ہمارے وکلاء جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل اے ٹی سی منتقل کرنے کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کریں گے۔ قانون اور انصاف تو یہاں ہے نہیں، یہ بانی پی ٹی آئی کی آواز بند کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جمہوریت کو درپیش چیلنجز
  • سیالکوٹ: مویشی چوری پر پنچایت کا مدعیان سے قبر میں کھڑا کر کے حلف
  • خاندانی نظام کو توڑنے کی سازش
  • مجھ پر انڈوں سے حملہ کرنے کا واقعہ اسکرپٹڈ تھا: علیمہ خان
  • متنازع ریفری اینڈی پائیکرافٹ کی پاکستان مخالف پوسٹ؛ حقیقت سامنے آگئی
  • فیکٹ چیک: ایچ پی وی ویکسین سے بچیوں کی طبیعت خراب ہونے کا دعویٰ، حقیقت کیا ہے؟
  • قازقستان میں جبری شادیوں اور دلہنوں کے اغوا پر پابندی عائد، 10 سال قید کی سزا
  • کراچی میں خاتون کو بھائی اور شوہر نے غیرت کے نام پر  قتل کردیا
  • لاڈلا بیٹا شادی کے بعد ’’کھٹکنے‘‘ کیوں لگتا ہے؟
  • کراچی، عباسی شہید اسپتال کے خواتین وارڈ کے افتتاح پر مرد مریضوں کی موجودگی، حقیقت سامنے آگئی