حضرت داتا گنج بخش رحمة اللہ علیہ کا تین روزہ سالانہ عرس 13تا15 اگست کو ہوگا،ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار افتتاح کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخآری کی زیر صدارت داتا دربار عرس انتظامات کے سلسلے میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈمنسٹریٹر داتا دربار نے عرس کی تقریبات اور انتظامات کے بارے تفصیلی بریفننگ دی۔ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 15،14،13 اگست کو منعقد ہوگا عرس کا افتتاح 13اگست کو ڈپٹی پرائم منسٹر سینیٹر محمد اسحاق ڈار کریں گے۔
سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ عرس میں دنیا بھر سے 15 لاکھ سے زائد زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے۔ زائرین کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔سیکیورٹی ،لنگر،ہیلتھ،صفائی سمیت دیگر سہولیات کی بہم رسائی یقینی بنائی جائے گی۔(جاری ہے)
سیکریٹری اوقاف نے کہا کہ عرس اپنی نوعیت کا منفرد ایونٹ ہے،تمام متعلقہ ادارے مل کر ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ عرس سے قبل دربار شریف کا گرے سٹرکچر مکمل ہوچکا ہے اور زائرین چوکھٹ پر حاضر ی دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ داتا دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے۔ ہجویری ہال داتا دربار کمپلیکس میں منعقدہ اجلاس میں ڈی جی اوقاف،خطیب داتا دربار مسجد اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے داتا دربار
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس، سفارتی کارکردگی کا جائزہ
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت ایک اعلیٰ سطحی بین الوزارتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں حکومت کی کارکردگی، خصوصاً بیرونِ ممالک پاکستانی مشنز کے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق اجلاس میں کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کی۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ نے اس موقع پر پاکستان کے سفارتی کردار کو مزید مؤثر بنانے اور مشنز کی کارکردگی کو قومی حکمتِ عملی کے اہداف سے ہم آہنگ کرنے پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان سعودی تعلقات نئے دور میں داخل، اسحاق ڈار کا ریاض میں سفارت خانۂ پاکستان کا دورہ
انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک پاکستانی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے مابین ہم آہنگی اور اشتراکِ عمل کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔
اجلاس میں وزیرِ پٹرولیم، وزیرِ مملکت برائے ریلوے، قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین، معاونِ خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ، سیکرٹری کابینہ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ سیکرٹری تجارت، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری ایچ آر اینڈ ڈی، سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن سمیت وزارتِ خزانہ، اطلاعات اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار سفارتکاری نائب وزیراعظم