گزشتہ 3ماہ کے دوران ایران سے تقریبا 18لاکھ مہاجرین کو بے دخل کیا گیا، افغان حکومت
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
گزشتہ 3ماہ کے دوران ایران سے تقریبا 18لاکھ مہاجرین کو بے دخل کیا گیا، افغان حکومت WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز
کابل (سب نیوز)افغانستان میں طالبان حکومت نے کہا ہے کہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران ایران سے تقریبا 18لاکھ مہاجرین کو زبردستی بے دخل کیا گیا۔
افغان وزارت برائے امور مہاجرین نے میڈیا کے سامنے سالانہ کارکردگی پیش کی۔ وزارت کے حکام کا کہنا تھاکہ گزشتہ تین ماہ کے دوران ایران سے تقریبا 18لاکھ مہاجرین کو زبردستی بے دخل کیا گیا۔ حکام کے مطابق رواں سال پاکستان سے ایک لاکھ 84 ہزار 459 اور ترکی سے 5134 مہاجرین کو بے دخل کیا گیا۔
وزارت برائے امور مہاجرین کے حکام نے کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران افغان حکام کی کوششوں کے نتیجے میں پاکستان اور ایران کی جیلوں سے 9951 افغان قیدی رہا ہو کر وطن واپس آئے ہیں اور دیگر قیدیوں کی رہائی کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی کابینہ نے پاکستان کا پہلا گرین بلڈنگ کوڈ منظور کر لیا وفاقی کابینہ نے پاکستان کا پہلا گرین بلڈنگ کوڈ منظور کر لیا لاہور، جماعت اسلامی اور پنجاب حکومت کے حق دو بلوچستان مارچ پر مذاکرات کامیاب لیجنڈ لیگ، بھارت کا راہِ فرار، پاکستان کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے سے بھی انکار ٹرمپ کا مودی کو زبردست جھٹکا، بھارت پر 25فیصد درآمدی ٹیرف لگانے کی دھمکی پاکستان نے نام نہاد آپریشن سندور کے بارے میں بھارتی رہنماوں کے بے بنیاد دعووں کو مسترد کردیا مالٹا کا بھی ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان،فن لینڈ نے بھی تسلیم کرنے کا اشارہ دیدیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بے دخل کیا گیا
پڑھیں:
سیکورٹی فورسزکی شمالی وزیرستان میں کاروائیاں: بھارتی اسپانسرڈ3 خوارج ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سیکیورٹی فورسز نے افغان سرحد سے شمالی وزیرستان میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو مختلف کارروائیوں میں تین بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک کردیئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی حمایت یافتہ خوارج کا گروپ ایشام سے دراندازی کی کوشش کر رہا تھا ، سیکیورٹی فورسز نے نقل و حرکت کا پتہ لگا کر بروقت ایکشن لیا ، ہلاک ہونے والے دو خوارج میں سے ایک کی افغان شہری قاسم کے نام سے شناخت ہوئی جو افغان بارڈر پولیس میں ملازم بھی تھا ۔ دوسری کارروائی ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاع پر کی گئی جس میں اکرام الدین عرف ابو دجانہ نامی ایک افغان خارجی مارا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق یہ واقعات پاکستان میں افغان شہریوں کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کا ثبوت ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان مسلسل عبوری افغان حکومت سےمؤثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنانےکا کہہ رہا ہے، توقع ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی ، امید ہےافغانستان خوارج کو اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں کرنےدے گا۔