حالیہ مون سون میں بارشوں کے دوران ملک میں جاں بحق افراد کی تعداد 288ہو گئی
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے)نے حالیہ مون سون میں بارشوں کے دوران ہونے والے جانی نقصانات کی تفصیلات جاری کردیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق این ڈی ایم اے کاکہنا ہے کہ حالیہ مون سون میں بارشوں کے دوران ملک میں 690افراد زخمی ہوئے،پنجاب میں 157لوگ جاں بحق اور549زخمی ہوئے،خیبرپختونخوا میں 64لوگ جاں بحق اور80زخمی ہوئے،سندھ میں 28لوگ جاں بحق اور 40زخمی ہوئے،بلوچستان میں 20افراد جاں بحق اور4زخمی ہوئے،گلگت بلتستان میں 9افراد جاں بحق اور 4زخمی ہوئے،آزادکشمیر میں 2افراد جاں بحق اور10زخمی ہوئے۔
اٹک؛برساتی نالے میں ڈوبنے والی 4خواتین کی لاشیں مل گئیں، بچے کی تلاش جاری
این ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ مون سون میں بارشوں کے دوران اسلام آباد میں 8افراد جاں بحق اور 3زخمی ہوئے،حالیہ مون سون میں بارشوں میں 101مرد، 51خواتین اور 136بچے جاں بحق ہوئے،بارشوں کے باعث262مرد، 197خواتین اور231 بچے زخمی ہوئے ہیں، رپورٹ کے مطابق حالیہ مون سون میں بارشوں میں ابتک 1567مکانات کو نقصان پہنچا، حالیہ مون سون میں بارشوں میں ابتک 372مویشی بھی مر گئے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: حالیہ مون سون میں بارشوں جاں بحق اور بارشوں کے کے دوران
پڑھیں:
کراچی، صدر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، دو افراد زخمی
کراچی:شہر قائد میں صدر کے علاقے سیون ڈے کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی شناخت علی اور محمد مہر خان کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔