مستونگ: پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی 7 سال بعد قتل
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
’جیو نیوز‘ گریب
مستونگ میں پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو سات سال بعد قتل کردیا گیا۔
مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقتولہ کے 5 بھائیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ مقتولین کے 6 اور 3 سال کے 2 بچے بھی تھے اور قتل کے وقت اس کی بھابھی حاملہ تھی۔
کراچی کے علاقے کلفٹن میں قتل کیے گئے ساجد کے والد عارف نے بیٹے کے دوست اور بہو کے بھائی سمیت پانچ افراد پر شک ظاہر کردیا۔
لیویز حکام کے مطابق مقتولین کی عمریں 27 سے 28 سال کے درمیان تھیں، پنجگور کے محمد شعیب نے 7 سال قبل کورٹ میرج کی تھی، کچھ عرصہ قبل شعیب کا سسرال سے راضی نامہ ہو گیا تھا۔
حکام نے بتایا کہ مقتولہ کے بھائیوں نے میاں بیوی کو دعوت کے بہانے کوئٹہ بلایا تھا، شعیب اہلیہ اور بھائی کے ساتھ پنجگور سے کوئٹہ کے لیے روانہ ہوا تھا، شعیب اور اہلیہ رات لکپاس کے قریب ہوٹل میں ٹھہرے تھے۔
لیویز حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز مقتولہ کے بھائی ٹیلی فون کر کے وہاں پہنچ گئے، مقتولہ کے بھائی دونوں میاں بیوی کو قتل کر کے فرار ہو گئے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مقتولہ کے میاں بیوی کے بھائی
پڑھیں:
کوٹ عبدالمالک: بیٹی‘ سابق بیوی پر تشدد‘ تیزاب پھینک دیا‘ دونوں جھلس گئیں
فیروزوالہ (نامہ نگار) شرقپور خورد کوٹ عبدالمالک میں ایک شخص وقاص احمد نے بیوٹی پارلر پر جا کر سابقہ بیوی مسرت بی بی اور جواں سال بیٹی ایمان فاطمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیزاب پھینک دیا جس سے مسرت بی بی جسم پر تیزاب پڑنے سے بری طرح جھلس گئی جبکہ ایمان فاطمہ معمولی زخمی ہوئی۔ دریں اثناء ایس ایچ او کوٹ عبدالمالک نے بتایا ہے کہ ملزم وقاص احمد نشہ کا عادی ہے۔ وقوعہ کے وقت وقاص احمد اپنی بیٹی ایمان فاطمہ کو ملنے کی خاطر سابقہ بیوی مسرت بی بی کے بیوٹی پارلر پر آیا جہاں مسرت بی بی نے بیٹی کو ملانے سے انکار کر دیا۔ ملزم شیخوپورہ کے قریب قصبہ بھکھی میں رہ رہا ہے جس کو گرفتار کرنے کی خاطر اس کے تمام ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔