عامر خان کا ستارے زمین پر کا پریمیئر یوٹیوب پر کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 30th, July 2025 GMT
یہ فلم امریکا، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، جرمنی اور سنگاپور سمیت 38 ممالک میں بھی دستیاب ہوگی
۔۔۔۔۔۔۔۔
بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان نے اپنی فلم ستارے زمین پر کا پریمیئر او ٹی ٹی کے بجائے یوٹیوب پر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اداکار عامر خان کی فلم 2007 کی تارے زمین پر کا سیکوئل ہے اور فلم 20 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنی تاہم اب اداکار نے فلم کی او ٹی ٹی ریلیز کے لیے یوٹیوب کا انتخاب کرنے کی تصدیق کی ہے۔
عامر خان کا کہنا ہے کہ ستارے زمین پر یکم اگست سے خصوصی طور پر یوٹیوب موویز آن ڈیمانڈ پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
یہ فلم امریکا، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، جرمنی اور سنگاپور سمیت 38 ممالک میں بھی دستیاب ہوگی۔ عامر خان نے فلم کی او ٹی ٹی ریلیز کے لیے یوٹیوب کا انتخاب کرنے کے اپنے فیصلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ تقریبا 15 سال پہلے میں نے محسوس کیا تھا کہ ہماری سب سے کامیاب فلمیں جیسے 3 ایڈیٹس یا دنگل، تھیٹروں میں دیکھنے والے لوگوں کے اعداد و شمار تقریبا 2-3 فیصد ہے۔
بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ تو اگلا خیال جو میرے پاس آیا وہ یہ ہے کہ ہم باقی 97-98 فیصد تک کیسے پہنچیں گے؟ میں اس سہولت کو ہر بھارتی شہری کے لیے قابل رسائی بنانا چاہتا ہوں۔واضح رہے کہ شائقین یہ الزام لگاتے رہے ہیں کہ ستارے زمین پر چیمپیئنز کا ریمیک ہے۔2023 کی ہالی ووڈ فلم، جس میں ووڈی ہیرلسن نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، کا پلاٹ لائن ایک ہی تھا، اور دونوں فلموں میں بھی کئی ایک جیسے مناظر ہیں۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: ستارے زمین پر کے لیے
پڑھیں:
عراق اور یونان کا براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق اور یونان نے دسمبر سے بغداد اور ایتھنز کے درمیان براہِ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق یہ اعلان عراقی وزیرِ خارجہ فواد حسین اور عراق کے دورے پرآئے ان کے یونانی ہم منصب جارج جیرپیٹریٹس کی ملاقات کے دوران کیا گیا، جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔ یونانی وزیرِ خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کی ایئرلائنز دسمبر میں پروازیں شروع کرنے کا منصوبہ رکھتی ہیں۔ عراقی وزیرِ خارجہ نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان سماجی روابط کو مضبوط اور اقتصادی و سیاحتی تبادلوں کو فروغ دے گا۔ وزرائے خارجہ نے تجارت، تعلیم اور طبی شعبے میں تعاون بارے بھی گفتگو کی، یونانی کمپنیوں نے طبی سازوسامان اور ادویات کی فراہمی میں دلچسپی ظاہر کی۔علاقائی معاملات پر بات کرتے ہوئے دونوں وزرا نے غزہ کی صورتِ حال کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔عراقی وزیر خارجہ نے غزہ میں موجودہ جنگ بندی کے معاہدے کے لئے اپنے ملک کی حمایت کا اعادہ کیا۔یاد رہے کہ یونان نے 1991 ء میں عراق کے کویت پر حملے کے بعد بغداد کے لیے پروازیں معطل کر دی تھیں۔ 2010 کی دہائی میں فضائی سروسز دوبارہ شروع کرنے کے منصوبے بنائے گئے تھے لیکن بعد ازاں مختلف وجوہات کی بنا پر انہیں روک دیا گیا۔