Jasarat News:
2025-11-02@18:09:38 GMT

اسرائیلی جارحیت عالمی امن کیلیے خطرہ!

اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

13،جون کی صبح ہونے سے قبل یعنی اندھیرے میں اسلام دشمن اور حیوانی سوچ رکھنے والی اسرائیلی فوج کے 200، لڑاکا طیارے، 100، ڈونز کی مدد سے اسلامی برادر ملک ایران پر شدید حملہ کر دیا، جس کی وجہ سے ایران کو ناقابلِ فراموش نقصان اٹھانا پڑا، اس کے پاسداران انقلاب کے سربراہ، آرمی چیف سمیت اہم کمانڈرز اور 6، جوہری سائنسدان کے ساتھ ساتھ 78، سے زائد شہری بھی شہید ہوئے۔اس حملے میں ایران کے 100، سے زائد تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ہمیں یاد ہے اس سے پہلے بھی ایران کے سپاہ پاسدارانِ انقلاب کی کئی اہم سرکردہ شخصیات کو شہید کرچکا ہے۔ اسرائیل نے موساد کی وڈیو جاری کردی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح ایران میں میں موجود موساد کمانڈرز نے ان کی خفیہ مدد کی،کس طرح ہتھیار بردار گاڑیاں اسمگل کی گئیں۔دیکھا جائے تو ایران نے خود کو اس حملے سے ہم آہنگ نہیں رکھا، ایران پر حملہ خفیہ، مگر پینٹاگون پیزا الرٹ نے پیشگی خبردار کر دیا تھا۔اسرایل کا جنگی بجٹ 2024، میں 46.

5، ارب ڈالر تک پہنچ گیا تھا،ایران کا بمشکل 7.9،ارب ڈالر ہے۔

مشرق وسطیٰ میں پہلے ہی سے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان اسرائیلی جنگی کارروائی نے خطے میں ہمہ گیر جنگ کا خطرہ بڑھا دیا ہے۔ اسرائیل کو امریکہ کی مکمل آشیر باد حاصل ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ” اگر ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ کیا، تو امریکہ اسرائیل کا مکمل دفاع کرے گا۔” ٹرمپ کا تو یہ بیان صرف خطرناک ہے بلکہ دنیا کے امن کو برباد کرنے کے لیے کافی ہے، اپنے بیان میں کہا کہ” تہران معاہدہ کرے، ورنہ صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔” اسرائیلی حملے کی مذمت سعودی حکومت سمیت پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک نے بھی کی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، برطانیہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور دیگر یورپی ممالک نے بھی اس حملے کو ” عالمی امن کا خطرہ” قرار دیا ہے۔ پاکستانی قوم اور فوج اس حملے کو نہایت ہی تشویش سے دیکھ رہی ہے، ایران ہمارا برادر اسلامی ملک ہونے کے ناطے یک قلب دو جان ہے، پاک ایران سرحد کی لمبائی 900 سو کلومیٹر ہے۔ہماری مذہبی ہم آہنگی اور محبّتوں کا رشتہ بہت ہی گہرا اور پرانا ہے۔ہمیں چاہیے کہ ہم ایران کی بھرپور مدد کریں۔ اسرائیل کو ہوش مندی کا مظاہرہ کرنا چاہیے کہ وہ غزہ سمیت کسی بھی اسلامی ملک پر میلی نگاہ نہ رکھے، ورنہ وہ خود صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔ اقوام متحدہ اور او آئی سی اپنا کردار ادا کرے، ورنہ اسرائیل کی ہٹ دھرمی پوری دنیا کو آگ کی لپیٹ میں لے لے گی۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اس حملے

پڑھیں:

امریکی دھمکیوں اور اسرائیلی جارحیت کی حمایت سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، شیخ نعیم قاسم

خوراک، زرعی مصنوعات اور دستکاری کی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ یہ مارکیٹ ایک تخلیقی اور نتیجہ خیز خیال ہے اور ہمیں اس بازار کے لیے جہاد البناء فاؤنڈیشن کی کوششوں کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے اپنے خطاب میں اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن اسرائیلی جارحیت کو جواز فراہم کرتا ہے اور وہ کبھی بھی ایماندار اور غیر جانبدار ثالث نہیں رہا، بلکہ اسرائیلی جارحیت کا اصل حامی ہے۔ حزب اللہ تحریک کے سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے آج خوراک، زرعی مصنوعات اور دستکاری کی نمائش کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ یہ مارکیٹ ایک تخلیقی اور نتیجہ خیز خیال ہے اور ہمیں اس بازار کے لیے جہاد البناء فاؤنڈیشن کی کوششوں کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بازار میں حصہ لینے والے، زمین کے (اصل) لوگ اور جنوبی لبنان میں واپس آنے والے وہ لوگ ہیں جو آج اگلی صفوں پر ثابت قدم ہیں اور زمین کی فصل کاٹ رہے ہیں۔

شیخ نعیم قاسم نے تاکید کی کہ لبنان کا ہر ٹکڑا اس ملک کا حصہ ہے، مستقبل میں زمین کا مالک  وہی ہے، جو مزاحمت کرے گا، جو زمین چھوڑ دے گا، اور جو اس پر سودا کرے گا وہ اسے کھو دے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو کوئی بھی طائف معاہدے کی پاسداری کرنا چاہتا ہے وہ اس کے ایک حصے کا انتخاب نہیں کر سکتا اور دوسرے حصوں کو ترک نہیں کر سکتا، پہلی ترجیح زمین کو آزاد کرانا ہے۔ حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے صیہونی حکومت کی مسلسل امریکی حمایت اور لبنان میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں پر اس کی طرف سے حکومت کو دیئے جانے والے گرین سگنل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سطحی طور پر امریکہ لبنان کے بحران کے حل اور صیہونی حکومت کی جارحیت کو روکنے کے لیے ثالث ہونے کا دعویٰ کرتا ہے لیکن یہ تجربہ شدہ بات ہے کہ امریکہ اسرائیلی جارحیت کا اصل حامی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن کا اصل ہدف لبنان کی خودمختاری اور آزادی کو کمزور کرنا اور علاقے میں صیہونی حکومت کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کی حمایت کرنا ہے، جب کہ امریکی ایلچی لبنان کا سفر کرتے ہیں اور استحکام کی حمایت کا دعویٰ کرتے ہیں، لیکن عملی طور پر ان کے بیانات کا مقصد اسرائیلی جارحیت کو جواز فراہم کرنا ہے۔ شیخ نعیم قاسم نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امریکہ ہمیشہ لبنان پر الزام لگاتا ہے اور دباؤ ڈال کر اس ملک کی فوج کو سنگین حرکتوں مجبور کرنیکی کوشش کرتا ہے تاکہ لبنان کی طاقت اور آزادی محدود رہے۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی سوال یہ ہے کہ صیہونی حکومت کی طرف سے پانچ ہزار سے زائد جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر امریکہ کا موقف کیا ہے؟ حزب اللہ تحریک کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ابھی تک اسرائیل کی جارحیت کو روکنے کے لیے واشنگٹن کی طرف سے کوئی مذمت یا سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

شیخ نعیم قاسم نے تاکید کی کہ دھمکیاں ہمارے موقف کو تبدیل نہیں کریں گی اور ہم ہتھیار نہیں ڈالیں گے یا جبری وعدوں کو قبول نہیں کریں گے، ہماری زمین کے ساتھ ہمارے تعلق کی مضبوطی ان کی فوجی صلاحیتوں سے زیادہ مضبوط ہے، چاہے وہ کتنے ہی طاقتور کیوں نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مزاحمت لبنان کے لیے ایک مضبوط نقطہ ہے جسے برقرار رکھنا ضروری ہے، تم قتل کر سکتے ہو لیکن ہمارے اندر سے غیرت اور افتخار کے جذبے کو ختم نہیں کر سکتے اور ہمارے دلوں اور زندگیوں سے زمین کی محبت کو ختم نہیں کر سکتے۔ شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ لبنانی صدر کا موقف ایک ذمہ دارانہ حیثیت کا حامل رہا ہے، جس نے فوج کو اسرائیلی اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ اس موقف کو اتحاد کے ساتھ مضبوط ہونا چاہیے اور ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوج کی حمایت کے منصوبے پر غور کرے تاکہ وہ دشمن کے مقابلے میں کھڑی ہوسکے۔

متعلقہ مضامین

  • جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی، اسرائیلی فضائی حملے میں جنوبی لبنان میں 4 افراد ہلاک، 3 زخمی
  • اسرائیل کی جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے خلاف حملے تیز کرنے کی دھمکی
  • غزہ سے موصول لاشیں قیدیوں کی نہیں ہیں، اسرائیل کا دعویٰ اور غزہ پر تازہ حملے
  • ایران کا امریکا کے دوبارہ ایٹمی تجربات کے فیصلے پر ردعمل، عالمی امن کیلیے سنگین خطرہ قرار
  • امریکا کے دوبارہ ایٹمی تجربات دنیا کے امن کے لیے خطرہ، ایران
  • امریکی دھمکیوں اور اسرائیلی جارحیت کی حمایت سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، شیخ نعیم قاسم
  • غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت قابل مذمت ہے، میرواعظ کشمیر
  • پاکستان نے پاسپورٹ سے اسرائیلی شق کے خاتمے کا بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کردیا
  • پاک فوج دفاعِ وطن کیلیے پُرعزم ہے، کسی بھی جارحیت کا جواب انتہائی سخت ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • کوئٹہ انٹرنیشنل ائرپورٹ سے زاہدان تا کوئٹہ فلائٹ کا افتتاح