خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس کی نئی تاریخ آگئی، اعلامیہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے اسمبلی اجلاس 4 اگست بروز پیر طلب کیا تھا، لیکن اسمبلی کا اجلاس اب 4 اگست کے بجائے یکم اگست بروز جمعہ دوپہر 2 بجے طلب کرلیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس کی ایک مرتبہ پھر تاریخ تبدیل کردی گئی۔ سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی نے اسمبلی اجلاس 4 اگست بروز پیر طلب کیا تھا، لیکن اسمبلی کا اجلاس اب 4 اگست کے بجائے یکم اگست بروز جمعہ دوپہر 2 بجے طلب کرلیا گیا۔
خیال رہے سپیکرخیبر پختو نخوا بابر سلیم سواتی نے اسمبلی بزنس رولز 21 کا استعمال کرتے ہوئے تاریخ تبدیل کی، اسمبلی سیکرٹریٹ سے اجلاس طلب کرنے سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ علاوہ ازیں اعلامیہ میں سپیکر کی جانب سے تمام ارکان اسمبلی کو اجلاس سے متعلق باقاعدہ مطلع کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اگست بروز
پڑھیں:
یکم جون سے فیس لیس چالان سسٹم کا آغاز،پہلے دن کتنے چالان جاری ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئی
اسامہ ملک : یکم جون سے لین کی خلاف ورزی پر فیس لیس چالان کے آغاز کا معاملہ،پہلے دن کتنے شہری کیمرے کی نظر میں آئے؟ کتنے چالان ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئی۔
کراچی شہر میں لین ڈسپلن کی خلاف ورزی پر فیس لیس چالان سسٹم کے آغاز کے پہلے ہی دن مجموعی طور پر 96 چالان جاری کیے گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق تمام چالان میٹروپول سے ایئرپورٹ جانے اور آنے والی مرکزی سڑک پر کیمروں کی مدد سے کیے گئے، پہلے دن مجموعی طور پر 11 مختلف کیٹیگریز کی گاڑیوں کو خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
اعداد و شمار کے مطابق بڑی بسوں کے 2، کوسٹر کے 2، ڈبل کیبن کا 1 اور عام گاڑیوں کے 9 چالان کیے گئے، اسی طرح منی بس کے 6، منی ٹرک کے 3 اور سوزوکی پک اپ کے 21 چالان بھی جاری ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ موٹرسائیکل کی سب سے زیادہ خلاف ورزیاں سامنے آئیں جن کے 43 چالان کیے گئےجبکہ ٹرک کے 3، وین کے 4 اور واٹر ٹینکر کے 2 چالان بھی شامل ہیں۔
تمام چالان اس بنیاد پر کیے گئے کہ گاڑیاں اپنی مقررہ لین چھوڑ کر دوسری لین میں چل رہی تھیں، مزید یہ بھی سامنے آیا کہ فرسٹ لین میں کم رفتار سے چلنے والی گاڑیوں کو بھی لین ڈسپلن کی خلاف ورزی پر فیس لیس چالان کا سامنا کرنا پڑا۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات