لبلبے کا کینسر سب سے زیادہ مہلک قرار‘ ماہرین
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) طبی ماہرین کی تحقیق نے تمام سرطانوں میں سب سے زیادہ مہلک سرطان کسے قراردیے جانے سے متعلق ذہنوں میں اٹھنے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ لبلبے کا کینسر تمام کینسرمیں مہلک ترین قرار دیا ہے۔
تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق تمام سرطان کی اقسام میں سے مہلک ترین کینسر عام طور پر وہ ہوتا ہے جوبدن میں تیزی سے گردش کر جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں لبلے کا کینسر علامات ظاہر نہیں کرتا اور جس کی وجہ سے علاج محدود یا کم مو¿ثر ہوتا ہے۔
مندرجہ بالا عوامل کے پیش نظر اگر مہلک ترین کینسر کی جب بات نکلتی ہے تو وہ حقیقتاً لبلبے کا کینسر یعنی Pancreatic Cancer مانا جاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ لبلے کا سرطان سب سے زیادہ مہلک ترین سرطان گردانا جاتا ہے کیونکہ اس کی علامات کافی دیر سے ظاہر ہونے کے باعث اس وقت تک کینسر بدن میںکافی سرائیت کر چکا ہوتا ہے۔
اس کینسرسے تحفظ کی شرح 10 فیصد سے بھی کم ہے اور اس میں مبتلا افراد زیادہ سے زیادہ 5 سال تک ہی زندہ رہے سکتے ہیں۔ مزید براں اس میں بہت کم کیسز میں سرجری ممکن ہوتی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مہلک ترین کا کینسر سے زیادہ
پڑھیں:
نادرا نے کراچی میں تین نئے میگا سینٹرز کھولنے کا اعلان کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کراچی میں شہریوں کی سہولت کیلیے نئے میگا سینٹرز کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ نادرا کی جانب سے کراچی میں مارچ 2026 تک تین نئے میگا سینٹرز کھولے جائیں گے، یہ اعلان اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سندھ عامر علی خان نے کراچی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران کیا۔عامر علی خان نے بتایا کہ نئے میگا سینٹرز گلشن اقبال، گلبرگ اور سرجانی ٹاؤن کے علاقوں میں قائم کیے جائیں گے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ نادرا نے ہمیشہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے اور ٹیکنالوجی کے ذریعے ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب شہری اپنے موبائل فونز کے ذریعے پاک آئی ڈی ایپ کے تحت گھر بیٹھے مختلف سہولیات حاصل کر سکتے ہیں جس سے وقت اور محنت دونوں کی بچت ہوگی۔ ڈائریکٹر جنرل سندھ کے مطابق طلبہ اور نوجوان نادرا کی نئی خدمات کے بارے میں شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔