بیجنگ :وسطی ایشیا کا خطہ “بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو ” کی مشترکہ تعمیر کے آغاز کے مقام اور اس انیشی ایٹو کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر کے ماڈل کے طور پر چین کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مسلسل گہرا اور دو طرفہ تجارت کے حجم میں بتدریج اضافہ کر رہا ہے۔ کسٹمز اعداد و شمار کے مطابق، چین کی جانب سے وسطی ایشیا کے پانچ ملکوں کے ساتھ درآمد و برآمد 2013 میں 312.

04 ارب یوان سے بڑھ کر 2024 میں 674.15 ارب یوان تک پہنچ گئی ہے، جس میں 116 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، اور سالانہ اوسط نمو کی شرح 7.3 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ رواں سال کے پہلے پانچ مہینوں میں، چین کی جانب سے وسطی ایشیا کے پانچ ملکوں کے ساتھ درآمد و برآمد 286.42 ارب یوان رہی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.4 فیصد زیادہ ہے، اور یہ حجم تاریخی طور پر سب سے زیادہ ہے۔چین وسطی ایشیا کے زرعی شعبے کے ساتھ تعاون کی صلاحیتوں کو فعال طور پر بڑھا رہا ہے، اور زیادہ سے زیادہ وسطی ایشیا کی سبز اور اعلیٰ معیار کی زرعی مصنوعات چینی مارکیٹ میں داخل ہو رہی ہیں۔ اس سال کے پہلے پانچ مہینوں میں، چین نے وسطی ایشیا کے پانچ ملکوں سے 4.36 ارب یوان کی زرعی مصنوعات درآمد کیں، جو 26.9 فیصد کا اضافہ ہے۔ ساتھ ساتھ، اعلیٰ معیار کے باہمی روابط نیٹ ورک کی تشکیل کی بدولت، قریبی زمینی راہیں مسلسل بہتر ہو رہی ہیں، اور روڈ نیٹ ورک کی بدولت چین کی وسطی ایشیا کے پانچ ملکوں کے ساتھ درآمد و برآمد 2020 میں 19.9 فیصد سے بڑھ کر 2024 میں 51.8 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

Post Views: 2

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ارب یوان کے ساتھ

پڑھیں:

لیہ گوٹیریز کو ایشیائی ترقیاتی بینک کے وسطی اور مغربی ایشیا ڈپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر جنرل مقرر کردیا گیا

منیلا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جولائی ۔2025 )لیہ گوٹیریز کو ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے وسطی اور مغربی ایشیا ڈپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے رپورٹ کے مطابق بطور ڈائریکٹر جنرل لیہ گوٹیریز وسطی اور مغربی ایشیا کے خطے میں اے ڈی بی کے اسٹریٹجک ایجنڈے کو عملی جامہ پہنائیں گی وہ اے ڈی بی کے 11 ممالک سے تعلقات کی قیادت کریں گی ان ملکوں میں افغانستان، آرمینیا، آذربائیجان، جارجیا، قازقستان، کرغزستان، پاکستان، تاجکستان، ترکی، ترکمانستان، اور ازبکستان شامل ہیں، ان کا تقرر آج سے موثر ہوگا.

(جاری ہے)

مسز گوٹیریز نے کہا کہ اس عہدے پر خدمات انجام دینا میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور میں ترقی پذیر رکن ممالک اور متعلقہ فریقین کے ساتھ مل کر خطے میں جامع ترقی، علاقائی تعاون، اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے کام جاری رکھوں گی لیہ گوٹیریز کے پاس 40 سال سے زائد پیشہ ورانہ تجربہ ہے جن میں سے 25 سال انہوں نے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) میں گزارے ہیں اپنے حالیہ تقرر سے قبل، لیہ گوٹیریز اے ڈی بی کے سیکٹرز ڈیپارٹمنٹ 3 کی ڈائریکٹر جنرل تھیں جہاں انہوں نے مالیات، انسانی و سماجی ترقی، اور پبلک سیکٹر مینجمنٹ اور گورننس کے امور کی نگرانی کی وہ پیسیفک ڈپارٹمنٹ کی سابق ڈائریکٹر جنرل بھی رہ چکی ہیں. انہوں نے اے ڈی بی کے اسٹریٹجی، پالیسی اور پارٹنرشپس ڈپارٹمنٹ، ساﺅتھ ایسٹ ایشیا ڈیپارٹمنٹ، اور سیکرٹری کے دفتر میں بھی سینئر عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں وہ فلپائن کی شہری ہیں اور امریکا کی یونیورسٹی آف پنسلوانیا سے اکنامکس میں پی ایچ ڈی اور ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے انہوں نے یونیورسٹی آف فلپائن سے بزنس اکنامکس میں بیچلرز کی ڈگری بھی حاصل کی ہے اے ڈی بی ممتاز کثیرالملکی ترقیاتی بینک ہے جو ایشیا اور پیسفک میں جامع، مضبوط اور پائیدار ترقی کی حمایت کرتا ہے اپنے ارکان اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر پیچیدہ چیلنجز کا حل تلاش کرتے ہوئے، اے ڈی بی جدید مالیاتی آلات اور اسٹریٹجک شراکت داریوں کا استعمال کرتے ہوئے زندگیوں کو تبدیل کرتا ہے اے ڈی بی معیاری انفرااسٹرکچر تعمیر کرتا ہے 1966 میں قائم ہونے والا اے ڈی بی 69 ارکان پر مشتمل ہے، جن میں سے 50 ارکان خطے سے تعلق رکھتے ہیں. 

متعلقہ مضامین

  • پاک امریکا تاریخی تجارتی معاہدہ طے پانے پر وزیراعظم شہباز شریف کا صدر ٹرمپ کا شکریہ
  • صدر ٹرمپ کا بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
  •  چین امید کرتا ہے کہ امریکہ تجارتی معاملات کے حل کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا، چینی وزارت خارجہ
  • چین اور امریکہ کے مابین مشترکہ تشویش کے تجارتی امور پر تعمیری تبادلہ خیال  
  • چین امریکہ تجارتی مذاکرات کا سویڈن میں آغاز
  • اویس لغاری کا کرغزستان کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے پر زور
  • پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے سے متعلق اہم پیشرفت
  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب تجارتی مذاکرات کی تکمیل کیلئے پھرامریکا روانہ
  • امریکہ اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی معاہدہ‘ تمام تجارتی اشیا پر 15 فیصد ٹیرف عائد ہو گا
  • لیہ گوٹیریز کو ایشیائی ترقیاتی بینک کے وسطی اور مغربی ایشیا ڈپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر جنرل مقرر کردیا گیا