چین اور وسطی ایشیا ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات کا مسلسل فرو غ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز

بیجنگ :وسطی ایشیا کا خطہ “بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو ” کی مشترکہ تعمیر کے آغاز کے مقام اور اس انیشی ایٹو کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر کے ماڈل کے طور پر چین کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مسلسل گہرا اور دو طرفہ تجارت کے حجم میں بتدریج اضافہ کر رہا ہے۔ کسٹمز اعداد و شمار کے مطابق، چین کی جانب سے وسطی ایشیا کے پانچ ملکوں کے ساتھ درآمد و برآمد 2013 میں 312.

04 ارب یوان سے بڑھ کر 2024 میں 674.15 ارب یوان تک پہنچ گئی ہے، جس میں 116 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، اور سالانہ اوسط نمو کی شرح 7.3 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

رواں سال کے پہلے پانچ مہینوں میں، چین کی جانب سے وسطی ایشیا کے پانچ ملکوں کے ساتھ درآمد و برآمد 286.42 ارب یوان رہی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.4 فیصد زیادہ ہے، اور یہ حجم تاریخی طور پر سب سے زیادہ ہے۔چین وسطی ایشیا کے زرعی شعبے کے ساتھ تعاون کی صلاحیتوں کو فعال طور پر بڑھا رہا ہے، اور زیادہ سے زیادہ وسطی ایشیا کی سبز اور اعلیٰ معیار کی زرعی مصنوعات چینی مارکیٹ میں داخل ہو رہی ہیں۔

اس سال کے پہلے پانچ مہینوں میں، چین نے وسطی ایشیا کے پانچ ملکوں سے 4.36 ارب یوان کی زرعی مصنوعات درآمد کیں، جو 26.9 فیصد کا اضافہ ہے۔ ساتھ ساتھ، اعلیٰ معیار کے باہمی روابط نیٹ ورک کی تشکیل کی بدولت، قریبی زمینی راہیں مسلسل بہتر ہو رہی ہیں، اور روڈ نیٹ ورک کی بدولت چین کی وسطی ایشیا کے پانچ ملکوں کے ساتھ درآمد و برآمد 2020 میں 19.9 فیصد سے بڑھ کر 2024 میں 51.8 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین کی ایران کی خودمختاری پر اسرائیلی حملوں کی مذمت چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کا ایک اہم سیاسی ثمر ہے، چینی صدر آئی ایف سی کا ریکوڈک منصوبے کے لیے 400 ملین ڈالر کی مالی معاونت کا اعلان چینی صدر شی جن پھنگ کی عوام کے لیے گہری فکر چینی صدر شی جن پھنگ کی عوام سے محبت چین اور وسطی ایشیا کے تعاون سے دنیا میں مزید استحکام آئے گا،سروے ایف بی آر نے اسلام آباد میں بے نامی جائیدادیں ضبط کرلیں TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: وسطی ایشیا ایشیا کے

پڑھیں:

اویس لغاری کا کرغزستان کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے پر زور

وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کرغزستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔اسلام آباد میں پاک-کرغزستان بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو طرفہ تجارت کو 100 ملین ڈالر تک بڑھانے کے لیے مختلف شعبوں میں مستقل اور مشترکہ کوششیں درکار ہیں۔انہوں نے پاک-کرغزستان بزنس کونسل کی بحالی، B2B رابطوں اور کسٹمز حکام کے درمیان الیکٹرانک ڈیٹا کے تبادلے پر مفاہمتی یادداشت کو جلد حتمی شکل دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان کے کان کنی کے شعبے، خاص طور پر تانبا اور سونے کی تلاش میں کرغزستان کی دلچسپی کا خیر مقدم کیا۔

 

اشتہار

متعلقہ مضامین

  • پاک امریکا تاریخی تجارتی معاہدہ طے پانے پر وزیراعظم شہباز شریف کا صدر ٹرمپ کا شکریہ
  • صدر ٹرمپ کا بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
  •  چین امید کرتا ہے کہ امریکہ تجارتی معاملات کے حل کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا، چینی وزارت خارجہ
  • چین اور امریکہ کے مابین مشترکہ تشویش کے تجارتی امور پر تعمیری تبادلہ خیال  
  • چین امریکہ تجارتی مذاکرات کا سویڈن میں آغاز
  • اویس لغاری کا کرغزستان کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے پر زور
  • پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے سے متعلق اہم پیشرفت
  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب تجارتی مذاکرات کی تکمیل کیلئے پھرامریکا روانہ
  • چین امریکہ اقتصادی و تجارتی مذاکرات سے متعلق چین کا موقف ہمیشہ واضح ہے،  چینی وزارت خارجہ 
  • امریکہ اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی معاہدہ‘ تمام تجارتی اشیا پر 15 فیصد ٹیرف عائد ہو گا