ایران پہ اسرائیلی جارحیت اورجوابی آپریشن وعدہ صادق سوئم
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جس میں تازہ ترین مسائل کے بارے میں نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کی جاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیں
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پولیس کی استعداد بڑھانے کے لیے وفاقی حکومت نے 10 ارب روپے دینے کا وعدہ کیا ہے، سرفراز بگٹی
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پولیس کی استعداد بڑھانے کے لیے وفاقی حکومت نے 10 ارب روپے دینے کا وعدہ کیا ہے، پولیس کے جوانوں کو خصوصی آئی ٹی کورسز کروائے جائیں گے۔
جمعرات کے روز وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ کا دورہ کیا اور یادگارِ شہداء پولیس پر حاضری دی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ پولیس کے جوان بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں قابلِ ستائش ہیں۔ پولیس کی استعداد بڑھانے کے لیے وفاقی حکومت نے 10 ارب روپے دینے کا وعدہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس کے جوانوں کو خصوصی آئی ٹی کورسز کرائے جائیں گے، پولیس کے لیے جدید ڈرونز بھی حاصل کیے جائیں گے، ڈرون اور نائٹ وژن بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں، ہم میرٹ کی بنیاد پر بھرتیاں یقینی بنا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس پر کوئی سیاسی دباؤ نہیں ہوگا، بلوچستان کے لوگوں کو امن کی ضرورت ہے، امن ہوگا تو ترقی و خوشحالی آئے گی، صوبے میں 500 سے زیادہ دہشت گرد مارے جا چکے ہیں، ذلت آمیز شکست دہشت گردوں کا مقدر ہے۔
شہداء کے اہلِ خانہ کا خیال رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے، شہداء کے بچوں کے تعلیمی اخراجات حکومت برداشت کرے گی، پولیس کے محکمے میں کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پولیس سرفراز بگٹی وزیراعلیٰ بلوچستان