Al Qamar Online:
2025-09-17@23:56:40 GMT

شادی کیوں نہیں کی ؟ توثیق حیدر نے پہلی بار وجہ بتادی

اشاعت کی تاریخ: 31st, July 2025 GMT

معروف میزبان اور اداکار توثیق حیدر کا کہنا ہے کہ شادی نہ کرنے کا فیصلہ بالکل درست ثابت ہوا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران کیا۔ 55 سالہ توثیق حیدر نے بتایا کہ یہ سوال اکثر سننے کو ملتا ہے کہ "بڑھاپے میں سہارا کون ہوگا؟”

اداکار نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بچے سہارا نہیں نعمت ہوتے ہیں۔ بچوں کو انشورنس نہ سمجھیں جو بڑھاپے میں کام آئے گا۔

توثیق حیدر نے مزید کہا کہ ایسے کئی افراد کو جانتے ہیں جو بغیر شادی یا اولاد کے بھی پُر سکون زندگی گزار رہے ہیں اور جبکہ کچھ ایسے بھی ہیں جو خاندان ہونے کے باوجود تنہائی کا شکار ہیں۔

شادی نہ کرنے سے متعلق توثیق حیدر نے کہا کہ جوانی میں ایک بار کسی کے ساتھ جذباتی تعلق قائم ہوا تھا لیکن بات آگے نہ بڑھ سکی۔

اداکار نے مزید کہا کہ اس ناکامی کے بعد سمجھ آگیا، صرف اس لیے شادی کرنا کہ معاشرہ چاہتا ہے، میرے اصولوں کے خلاف ہے۔

توثیق حیدر نے شادی نہ کرنے کے اپنے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیچھے مڑ کر دیکھوں تو خوشی ہوئی کہ میں نے وہ فیصلہ نہیں کیا جو شاید بعد میں بوجھ بن جاتا۔

مشتقبل کے بارے میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں شادی کے بغیر اپنی اس زندگی سے مطمئن ہوں لیکن مستقبل کے لیے دروازے بند نہیں کیے۔

ان کے بقول، آج بھی رشتوں کی باتیں ہوتی ہیں لیکن فیصلہ وہی ہوگا جس کی گواہی دل دے گا۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: توثیق حیدر نے کہا کہ

پڑھیں:

پی ٹی آئی قیادت جانتی ہے کہ عمران خان کے بیان عاصم منیر کے نہیں بلکہ ریاست کے کیخلاف ہیں: کوثر کاظمی 

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم حیدر پنجوتھا نے اعتراف کیاہے کہ جو لوگ پی ٹی آئی رہنما عمران خان کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ نہیں کرتے وہ خود جوابدہ ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں مسلم لیگ ن کے رہنما کوثر کاظمی نے عمران خان کے ٹویٹ کا ذکر کیا اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنی پارٹی کی قیادت سے استدعا کی ہے کہ میرے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا کریں،  جو پی ٹی آئی کی قیادت عمران خان کو ری ٹویٹ نہیں کر رہی وہ جانتی ہے کہ عمران خان کی زبان جنرل عاصم منیر کے نہیں بلکہ ریاست کے خلاف ہے۔

جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس، عمران خان ویڈیو لنک پر پیش ہونگے

اس پر اینکر پرسن عاصمہ شیرازی نے جب پی ٹی آئی کاموقف جاننا چاہا تو  نعیم حیدر پنجوتھا نے جواب دیا کہ  جو پی ٹی آئی کے لوگ عمران خان کو ری ٹویٹ نہیں کرتے وہ خود جوابدہ ہیں، بہرحال یہ حقیقت ہے کہ عمران خان کو یہ کہنا پڑا ہے۔؎

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پائیکرافٹ کو ہٹانے کے سوا راستہ نہیں، پی سی بی کا سخت مؤقف کیساتھ آئی سی سی کو دوبارہ خط، آج فیصلہ متوقع
  • پی ٹی آئی قیادت جانتی ہے کہ عمران خان کے بیان عاصم منیر کے نہیں بلکہ ریاست کے کیخلاف ہیں: کوثر کاظمی 
  • صبا قمر کی شادی کی خبریں کیوں زیر گردش ہیں؟ حیران کن وجہ سامنے آگئی
  • حیدر آباد، بحریہ ٹاون کی 893ایکڑ زمین کو غیر قانونی قرار،خالی کروانے کا حکم
  • لاڈلا بیٹا شادی کے بعد ’’کھٹکنے‘‘ کیوں لگتا ہے؟
  • کتنے میں ڈیل ہوئی؟ سامعہ حجاب کو سخت سوالات کا سامنا، ٹک ٹاکر نے حسن زاہد کو معاف کرنے کی وجہ بتادی
  • سپریم کورٹ کے فیصلے میں وقف ترمیمی ایکٹ کو معطل کرنے سے انکار
  • اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان جدید ٹرین چلانے کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟
  • تارا محمود نے سیاستدان کی بیٹی ہونے کا راز کیوں چھپایا؟ اداکارہ نے بتادیا
  • عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کی فلم ‘دھو بی گھاٹ’ کے بعد طویل تاخیر کیوں ہوئی؟ اداکار نے بتا دیا