کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور رہےگا: ڈی جی آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 24th, July 2025 GMT
احمد منصور: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان سمیت پاکستان کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا، یونیورسٹی آمد پر انتظامیہ اور طلبا نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا استقبال کیا،ڈی جی آئی ایس پی آر نے یونیورسٹی کے دورے کے دوران آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی حکمت عملی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ معرکہ حق میں فتح مُبین میں عوام کی حمایت بالخصوص نوجوانوں کا کردار اہم رہا، کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا،ہے اور رہےگا۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھاکہ بلوچ عوام پاکستان سے تاریخ، مذہب، ثقافت اور روایت کے رشتوں میں جُڑی ہے، مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان اور پاکستان کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کا راستہ نہیں روک سکتے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی فتح پر طلبا و طالبات نے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا اور طلبا و طالبات اور فیکلٹی ممبران نے ایسے مزید انٹریکٹیو سیشنز کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔
نادر آباد:2 مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ڈی جی آئی ایس پی آر پاکستان کی
پڑھیں:
جماعتِ اسلامی کی ٹیم اختیار سے بڑھ کر کام کررہی ہے‘فرحان بیگ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-15
کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ آ ج مرحوم ڈاکٹر احمد شریف کے گھر گئے اور ان کے داماد عمیراور ڈاکٹر صاحب کے قریبی دوست ڈاکٹر عبد العلیم صدیقی سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے دعا مغفرت کی۔امیر ضلع کے ہمراہ قیم ضلع نویداختر اور عبد الوحید خان بھی تھے۔مرزا فرحان بیگ نے ڈآکٹر احمد شریف کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر احمد شریف اپنے پیشے سے انتہائی مخلص تھے وہ ایک درد مند دل رکھنے والے فرد تھے انہیں تا دیر یاد رکھا جائے گا بعد ازاں وہ یوسی 10 لانڈھی ٹاؤن گیے اور انہوں نے وہاں جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا اور کام کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر انہوں نے یوسی 10 کے چیرمین عبد الحفیظ ،وائس چیرمین طارق صدیقی اور کونسلرو ناظم علاقہ صفدرعلی،زوہب ، انتخاب عالم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جماعتِ اسلامی کی ٹیم بھر وقت دے رہی ہے۔