تہران سے عوام نکل جائیں،فضاؤں پر ہمارے طیاروں کا راج ہے؛ نیتن یاہوکادعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دھمکی دی ہے کہ تہران کے عوام فوری طور پر علاقہ چھوڑ دیں کیونکہ فضاؤں میں ہماری فضائیہ کا کنٹرول ہے۔
نیتن یاہو نے یہ بات تل نوف ایئربیس کے دورے کے موقع پر مقامی میڈیا سے گفتگو میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی طیارے تہران کی فضاؤں پر راج کر رہے ہیں اور ایران کے اہم حکومتی اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ایران میں ہم صرف عسکری اور حکومتی اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں جب کہ ایران ہمارے معصوم شہریوں پر حملے کرتا ہے۔
نیتن یاہو نے ایرانی دارالحکومت تہران کے شہریوں سے اپیل کی کہ جلد از جلد شہر چھوڑ دیں تاکہ محفوظ رہ سکیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایم ڈی کیٹ کے نتائج کا اعلان،کراچی کے طلبا نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم ڈی کیٹ 2025 کے نتائج میں کراچی کے طلبا نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، ٹاپ 10 میں شامل 124 امیدواروں میں سے 41 کا تعلق کراچی سے ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی بی اے سکھر یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ 2025 کے نتائج جاری کر دیے، جس میں کراچی کے طلبہ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سب پر بازی لے لی، امتحان میں پہلی تینوں پوزیشنز کراچی کے طلبہ کے نام رہیں۔نتائج میں ٹاپ 10 میں شامل 124 امیدواروں میں سے 41 کا تعلق کراچی سے ہے، سندھ بھر کے اے ون اور اے گریڈ حاصل کرنے والے طلبہ میں سے 56 فیصد ایم ڈی کیٹ امتحان میں ناکام قرار پائے۔اعدادوشمار کے مطابق ایم بی بی ایس کے 56 فیصد اور بی ڈی ایس کے 48 فیصد امیدوار امتحان میں فیل ہوئے، جبکہ 14 ہزار 300 امیدوار 55 فیصد یا اس سے زائد نمبر لے کر ایم بی بی ایس میں کامیاب ہوئے۔ بی ڈی ایس کے 17 ہزار 123 امیدواروں نے 50 فیصد یا اس سے زائد نمبر حاصل کیے۔پوزیشن ہولڈرز میں کراچی کے سید محمود خان نے 180 میں سے 175 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی، کورنگی کے فیصل اشرف خان اور قمبر شہداد کوٹ کے شیراز حسین نے 174 نمبر لے کر مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی۔تیسری پوزیشن بھی مشترکہ طور پر کراچی کے محمد ریان ہمایوں، کورنگی کی ماہ نور شاہنواز، اور حیدرآباد کی حرا عابد نے حاصل کی، جنہوں نے 173 نمبر حاصل کیے۔امتحانی نتائج کے مطابق مجموعی طور پر کراچی کے طلبہ نے نمایاں برتری حاصل کرتے ہوئے سندھ بھر میں تعلیمی میدان میں اپنی برتری برقرار رکھی۔