اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے اثرات صرف دو ممالک تک محدود نہیں رہیں گے، سید نوید قمر
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
ٹنڈو محمد خان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران بلاول بھٹو نے پاکستان کا سچا اور دلیرانہ مقف دنیا کے سامنے پیش کیا، جس کی وجہ سے سفارتی محاذ پر بھارت کو شکست ہوئی، پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی مسائل کو اجاگر کرتی آئی ہے اور قومی مفادات پر کبھی سودے بازی نہیں کی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر اور رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے اثرات صرف دو ممالک تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ ان کے براہِ راست اثرات پورے خطے کے امن، و استحکام اور معیشت پر پڑیں گے، اسرائیلی جارحیت پوری دنیا کے امن کے لیے خطرہ بن چکی ہے اور اقوامِ متحدہ کو چاہیئے کہ وہ اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ یہ بات انہوں نے ٹنڈو محمد خان میں او جی ڈی سی ایل کی جانب سے مقامی اسپتالوں کو ایمبولینس فراہم کرنے کی تقریب سے خطاب کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ سید نوید قمر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کو "رائٹ سائزنگ" کی آڑ میں نکالنے کے فیصلے کی سخت مخالفت کر رہی ہے، ہم ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔
انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران بلاول بھٹو نے پاکستان کا سچا اور دلیرانہ مقف دنیا کے سامنے پیش کیا، جس کی وجہ سے سفارتی محاذ پر بھارت کو شکست ہوئی، پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی مسائل کو اجاگر کرتی آئی ہے اور قومی مفادات پر کبھی سودے بازی نہیں کی۔ سید نوید قمر نے ٹنڈو محمد خان سجاول روڈ کی خستہ حالی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے اس روڈ کے لیے 10 ارب روپے کا فنڈ مختص کیا ہے، کیونکہ اس سڑک پر ہونے والے حادثات کے باعث قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ جلد ہی اس منصوبے پر کام شروع کیا جائے گا اور عوام کو محفوظ سفر کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان شاہزیب شیخ، میونسپل وائس چئیرمین عبدالکریم شیخ، میر علی رضا ٹالپر اور دیگر بھی موجود تھے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ٹنڈو محمد خان سید نوید قمر کی جانب سے کرتے ہوئے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
سینئر اداکار محمد احمد بھائی کے انتقال کے لمحے کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے
پاکستان شوبز کے سینئر اداکار اور مصنف محمد احمد انٹرویو کے دوران اپنے بڑے بھائی کے انتقال کے دلخراش واقعے کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے۔
اداکار محمد احمد کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ فلم ’کیک‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ ایک مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے محمد احمد نے بتایا کہ انہیں گھر سے بھائی کی موت کی خبر ملی جو سن کر وہ بلکل سُن ہوگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’میں فلم کیک کی شوٹنگ کے دوران ایک مزاحیہ سین کر رہا تھا جب موبائل فون پر ایک پیغام آیا کہ ’بھائی جان انتقال کر گئے‘۔ یہ پڑھ کر میں سن ہو گیا‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہدایتکار عاصم عباسی فوراً سمجھ گئے کہ کچھ گڑبڑ ہے۔ میں نے اُن سے چند منٹ بریک کی اجازت لی اور باہر جا کر بہت رویا۔ انہوں نے پوچھا کہ کیا میں شوٹنگ روکنا چاہتا ہوں، لیکن میں نے کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔‘
محمد احمد کے مطابق وہ بڑے بھائی کے جنازے میں شریک نہ ہو سکے اور ان کے انتقال کے صرف تیسرے دن اسلام آباد جا کر اسی دن واپس کراچی آ گئے۔ محمد احمد نے شیکسپیئر کے قول ’The show must go on‘ کو ایک تلخ حقیقت قرار دیا۔
یاد رہے کہ اداکار محمد احمد سبات، بیٹیاں، ہم تم، برات سیریز سمیت کئی مشہور ڈراموں کا حصہ رہ چکے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ دنوں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں تاخیر سے ادائیگیوں کے مسئلے کو اجاگر کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔