ایران کی جوہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ نہیں ہوئیں، امریکی انٹیلی جنس رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
امریکی انٹیلی جنس نے اپنے ابتدائی تجزیے میں کہا ہے کہ ایران پر حملوں سے جوہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ نہیں ہوئیں، امریکی حملوں سے بنیادی مواد تباہ بھی نہیں ہوا۔
امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ابتدائی امریکی انٹیلی جنس جائزے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایران کی تین جوہری تنصیبات پر حملوں سے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر تباہ نہیں کیا جاسکا لیکن اسے کچھ مہینوں کے لیے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق یہ جائزہ رپورٹ امریکی محکمہ دفاع کی انٹیلی جنس ایجنسی (DIA) نے تیار کی ہے جو کہ امریکی حملوں کے نتیجے میں امریکی سینٹرل کمانڈ کی طرف سے کیے گئے جنگی نقصان کے تخمینے پر مبنی ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی جوہری سائٹس کو پہنچنے والے نقصان اور ان کے عزائم پر تجزیہ جاری ہے اور مزید انٹیلی جنس رپورٹس آنے پر اس میں تبدیلی بھی آسکتی ہے لیکن ابتدائی نتائج صدر ٹرمپ کے ان دعوؤں سے متصادم ہیں کہ ایران کی جوہری افزودگی کی تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق اس انٹیلی جنس اندازے سے واقف دو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ایران میں یورینیم افزودگی کے ذخیرے کو تباہ نہیں کیا جاسکا، ایران کے پاس سینٹری فیوجز بڑی حد تک برقرار ہیں، لیکن امریکی کارروائی نے جوہری پروگرام کو کچھ ماہ کے لیے پیچھے دھکیل دیا ہے۔
امریکی وزیر دفاع نے ایران سے متعلق امریکی میڈیا کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام مکمل تباہ کیا ہے، بمباری کو تباہ کن نہ کہنے والےصدر ٹرمپ کی کامیابی کے خلاف ہیں۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے اسے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نیچا دکھانے کی کوشش قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تجزیہ ان بہادر لڑاکا پائلٹوں کو بدنام کرنے کی واضح کوشش ہے جنہوں نے ایران کے جوہری پروگرام کو ختم کرنے کے لیے مشن انجام دیا۔
امریکی میڈیا سے گفتگو میں کیرولین لیوٹ نے کہا کہ یہ ہر کوئی جانتا ہے کہ جب 30 ہزار پاؤنڈ کے 14 بم اپنے اہداف پر گریں تو ہر چیز کا مکمل خاتمہ ہوجاتا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہم نے ایران میں جن جگہوں پر حملہ کیا وہ مکمل تباہ ہوگئی ہیں۔ امریکی فوج نے بھی ایران کے خلاف آپریشن کو ایک زبردست کامیابی قرار دیا تھا۔
امریکا نے کچھ روز قبل ایران کے فردو، نطنز اور اصفحان میں موجود جوہری تنصیبات پر حملہ کیا تھا۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مکمل طور پر تباہ جوہری تنصیبات کی انٹیلی جنس تباہ نہیں کہ ایران کے مطابق ایران کی ایران کے
پڑھیں:
سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریاں، خیرپور میں بچی بہہ گئی، تین دن میں تین افراد جاں بحق
سٹی42: مرکزی اور جنوبی پنجاب میں تباہی مچانے کے بعد سیلابی پانی اب سندھ کے شہروں اور قصبوں میں بھی تباہی پھیلانے لگا ہے۔ خیرپور میں کمسن بچی پانی میں بہہ گئی، جس کے بعد شہر میں 3دنوں میں ہلاکتوں کی تعداد 3ہوگئی ہے۔
اوچ شریف میں مویشی بچاتے ہوئے شخص جاں بحق:
ضلع بہاولپور کے سیلاب زدہ علاقے اوچ شریف میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں چھ بچوں کے باپ اختر اپنے مویشیوں کو بچاتے ہوئے تیز پانی کی نذر ہوگیا۔ متوفی کی بیوی نے حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ وہ پہلے ہی اپنا گھر کھو چکی ہے، اب شوہر بھی چلا گیا ہے اور بچوں کا مستقبل غیر محفوظ ہو گیا ہے۔
فخر آؤٹ نہیں تھا لیکن۔۔۔ گرین شرٹس کیپٹن نے میدان کے باہر اعلیٰ کرکٹ دکھا دی
سیلاب کا پانی سعیدی موسانی شہر میں داخل:
ضلع دادو کی تحصیل مہر میں دریائے سندھ کے سیلابی پانی نے شدید تباہی مچائی ہے۔ سیلاب کا پانی سعیدی موسانی شہر سمیت پانچ دیہاتوں میں داخل ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں گھروں، دکانوں، قبرستانوں اور فصلوں کو نقصان پہنچا ہے، اور لوگ محفوظ مقامات کی طرف ہجرت پر مجبور ہو گئے ہیں۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے اب تک کوئی مدد نہیں پہنچی۔
’کم چُک کے رکھ‘، حارث رؤف کے بھارتیوں کو چھ مئی جنگ کا سکور 0-6 یاد دلانے پر وزیر دفاع کابیان
مبارک پور میں خاندان بے گھر:
مبارک پور میں دریائے ستلج کے قہر سے ایک ہی خاندان کے 35 سے 40 افراد بے گھر ہوگئے جب ان کے گھر کے 11 کمرے پانی میں بہہ گئے۔ متاثرہ خاندان نے حکومت سے فوری امداد کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ وہ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
کہروڑ پکا میں تباہی، ہزاروں افراد متاثر:
کہروڑ پکا میں سیلاب نے درجنوں دیہاتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، علاقے کے 106 دیہاتوں میں سے 40 براہ راست متاثر ہوئے ہیں، جب کہ 15,000 سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور 25,000 ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔
فلسطین کے ایریا A, ایریا B اور ایریا C کیا ہیں
کھاریاں میں بیماریوں کی وبا پھوٹ پڑی:
کھاریاں میں سیلابی پانی جمع ہونے کے باعث مختلف علاقوں میں بیماریاں پھیلنے لگی ہیں، اور پانی جراثیموں کی افزائش گاہ بن چکا ہے۔ لوگ طبی سہولیات کی شدید قلت کا شکار ہیں۔
عارف والا، پاکپتن اور قبولہ میں متاثرین حکومتی امداد کے منتظر:
عارف والا میں ہزاروں متاثرینِ سیلاب حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی فصلیں، مال مویشی اور دیگر قیمتی اشیاء سب تباہ ہو چکی ہیں اور وہ اپنے زور پر دوبارہ زندگی شروع کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ اسی طرح پاکپتن اور قبولہ میں بھی متاثرین ایک ماہ سے کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور حکومت سے فوری امداد کی اپیل کر رہے ہیں۔
مغربی کنارے کا الحاق "ریڈ لائن"ہے, سعودی عرب کی اسرائیل کو وارننگ