تل ابیب کی کارروائیوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا، ایران
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
جوابی بیلسٹک حملوں کا خدشہ ہونے کے سبب اسرائیل میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل میں حکومت نے ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے اسکول اور تمام تقریبات معطل کردی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے نمائندے ابراہیم رضائی نے اسرائیل کو ایران کے جوابی حملے سے خبردار کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تل ابیب کی کارروائیوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیل نے تہران میں متعدد رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ایران کی جانب سے جوابی بیلسٹک حملوں کا خدشہ ہونے کے سبب اسرائیل میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل میں حکومت نے ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے اسکول اور تمام تقریبات معطل کردی ہیں۔ اسرائیلی حکومت نے ممکنہ ایرانی حملوں کے خدشے کے پیش نظر شہریوں کو بم شیلٹرز کے قریب رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسرائیل میں
پڑھیں:
اسرائیلی فوج کی غزہ شہر میں زمینی کارروائیاں، مزید 90 فلسطینی شہید
غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک )اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں زمینی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے مزید 90 فلسطینی شہید کردیے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کئی ہفتوں سے جاری فضائی بمباری کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ شہر میں زمینی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 90 بے گناہ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
ادھر اسرائیل کی زمینی کارروائیوں پر جرمنی اور یورپی یونین کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔
یورپی یونین خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے کہا کہ زمینی حملہ غزہ کی سنگین صورتحال کو مزید بدتر کر دے گا جب کہ یورپی کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس میں اسرائیل پر پابندیاں بھی متوقع ہے۔
اس کے علاوہ کینیڈا نے بھی زمینی کارروائی پر کہا کہ غزہ سٹی پر اسرائیل کا زمینی حملہ خوفناک ہے، اسرائیلی حملہ انسانی بحران کو مزید سنگین بناتاہے، اسرائیل کوبین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرنی چاہیے۔
Post Views: 5