جنرل حسین سلامی اور ایٹمی سائنسدانوں کی شہادت کی اطلاعات
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
ایرانی وزیر دفاع کا کہنا ہےکہ ملک کا فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر الرٹ ہے۔ تل ابیب کے حملوں کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر اسرائیل کے فضائی حملوں میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل حسین سلامی سمیت سینئر جوہری سائنسدانوں کی شہادت کی اطلاعات ہیں۔ ایرانی وزیر دفاع کا کہنا ہےکہ ملک کا فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر الرٹ ہے۔ تل ابیب کے حملوں کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔ تہران کے شمال مشرق میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ کرمان شاہ میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، خرم آباد میں شدید دھماکے، ایرانی دفاعی سسٹم کا اسرائیل کے میزائلوں سے مقابلہ جاری ہے۔ امام خمینی ایئر پورٹ پر تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں، فضائی حدود بند کردی گئی ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے، ایران کے آرمی چیف کو بھی ٹارگٹ کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پی ٹی آئی، اے پی سی بلائے تو ہم جائیں گے، میاں افتخار حسین
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر اے این پی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی طرف پُرامن لانگ مارچ کریں گے، لانگ مارچ کا اعلان مرکزی قیادت کی مشاورت سے کیا جائے گا، آج کے بعد دہشت گردی کے خلاف جو بھی ایکشن ہوگا تمام سیاسی جماعتوں کا مشترکہ ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر اے این پی میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی، اے پی سی بلائے تو ہم جائیں گے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار حسین کا کہنا تھا کہ وفاق خیبرپختونخوا کے واجب الادا بقایاجات کی فوری ادائیگی کریں، ضم اضلاع میں خواتین کی شرح خواندگی صرف 3 فیصد ہے، اس لئے اس کے لیے بھر پور اقدامات کئے جائیں، ضم اضلاع میں موبائل سروس اور انٹرنیٹ کی بحالی فوری طور پر کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی طرف پُرامن لانگ مارچ کریں گے، لانگ مارچ کا اعلان مرکزی قیادت کی مشاورت سے کیا جائے گا، آج کے بعد دہشت گردی کے خلاف جو بھی ایکشن ہوگا تمام سیاسی جماعتوں کا مشترکہ ہوگا۔ صدر اے این پی نے کہا کہ ہم گڈ اور بیڈ طالبان کے مخالف ہیں، پی ٹی آئی، اے پی سی بلائے گی تو ہم جائیں گے، کسی کے سرکاری جرگے میں کوئی اپوزیشن جماعت نہیں جائے گی، ہم وزیر اعلیٰ ہاؤس انگوٹھا لگانے کے لیے نہیں جاتے۔