Islam Times:
2025-07-27@15:25:10 GMT

متحدہ علماء محاذ پنجاب کے تحت پیغام شہادت سیدنا امام حسینؑ سیمینار

اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

اسلام ٹائمز: سیمینار سے مولانا محمد امین انصاری، ایم پی اے شازیہ رضوان، محمد عبداللہ حمید گل، سیدہ سمیرا رضا، علامہ عارف حسین واحدی، علامہ حافظ محمد اقبال رضوی، پیر مجتبیٰ فاروق گل بادشاہ، علامہ حیدر علوی، علامہ سید علی موسوی نوربخشی، علامہ آغا نیئر عباس جعفری سمیت مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ نے خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ صوبہ پنجاب کے زیر اہتمام بانی سربراہ مولانا محمد امین انصاری کی زیرسرپرستی کلچر قونصلر ایران مجید مشکی کی زیر صدارت پیغام شہادت نواسہ رسول سیدنا امام حسینؑ و بیمارکربلا سیدالساجدین امام زین العابدینؑ کا انعقاد آرٹس کونسل راولپنڈی میں ہوا۔ سیمینار سے مہمانان خصوصی ایم پی اے شازیہ رضوان پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات و ثقافت، تحریک نوجوانان پاکستان کے چیئرمین محمد عبداللہ حمید گل، سابق ایم پی اے سیدہ سمیرا رضا، حجة الاسلام علامہ عارف حسین واحدی، محاذ کے وائس چیئرمین علامہ حافظ محمد اقبال رضوی، پیر مجتبیٰ فاروق گل بادشاہ، خطیب اہلسنت علامہ حیدر علوی، علامہ سید علی موسوی نوربخشی، صوبائی صدر و میزبان علامہ آغا نیئر عباس جعفری، علامہ پیر سید عطاء اللہ شاہ بخاری، الہادی دسترخوان کے چیئرمین محاذ کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل طاہر عباس، پاسٹر سہیل اشتیاق، ممتاز مذہبی اسکالر و تاجر حاجی فیاض احمد، علامہ سید وحید الرحمن شاہ کشمیری سلفی، پیر سید انعام اللہ شاہ دیوبندی، اعجاز حسین نوربخشی سمیت مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ نے خطاب کیا۔ اس موقع پر فلسطین، کشمیر، ایران اور افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

برسی قائد شہید کی آمد، ایم ڈبلیو ایم رہنماوں کے پیغامات

اسلام ٹائمز: ملک اقرار حسین علوی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم، علامہ اقبال حسین بہشتی مرکزی نائب صدر علماء ونگ اور علامہ عبدالخالق اسدی رکن شوریٰ عالی نے اپنے پیغامات میں شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی رح کو ملت اسلامیہ پاکستان کا ناقابل فراموش رہبر قرار دیتے ہوئے ان کے افکار اور مشن کو زندہ رکھنے کی تلقین کی متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل عباس

شہید قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید عارف حسین الحسینی رح کی 37ویں برسی پانچ اگست کو منائی جائے گی، اس حوالے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماوں ملک اقرار حسین علوی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم، علامہ اقبال حسین بہشتی مرکزی نائب صدر علماء ونگ اور علامہ عبدالخالق اسدی رکن شوریٰ عالی نے اپنے پیغامات میں شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی رح کو ملت اسلامیہ پاکستان کا ناقابل فراموش رہبر قرار دیتے ہوئے ان کے افکار اور مشن کو زندہ رکھنے کی تلقین کی، علاوہ ازیں انہوں نے ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے 30 کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والے برسی اجتماع میں شرکت کی دعوت بھی دی، مزید احوال اس ویڈیو میں ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

متعلقہ مضامین

  • آئی ایس او کے تحت جامعہ کراچی میں عظیم الشان یوم حسینؑ کی خصوصی ویڈیو جھلکیاں
  • ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں'' یوم حسین علیہ السلام '' کا اہتمام 
  • برسی قائد شہید کی آمد، ایم ڈبلیو ایم رہنماوں کے پیغامات
  • وزیراعظم کا کیپٹن محمد سرور شہید کے77ویں یومِ شہادت پر خصوصی پیغام
  •  پاکستان کو متحد رکھنے میں زرداری، پیپلز پارٹی کا کردار اہم: سالگرہ پر سیمینار
  • پاراچنار، شہادتِ بی بی سکینہ بنت الحسینؑ کی مناسبت سے عظیم الشان مجلس عزاء
  • اہلِبیت اطہارؑ کی محبت و عقیدت قربِ الٰہی کا ذریعہ ہے، علامہ رانا محمد ادریس
  • کوئٹہ، امام جمعہ علامہ غلام حسنین وجدانی کی رہائی کیلئے احتجاج
  • پنجاب پولیس کے انسپکٹرز کیلئے اچھی خبر