برسی قائد شہید کی آمد، ایم ڈبلیو ایم رہنماوں کے پیغامات
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
اسلام ٹائمز: ملک اقرار حسین علوی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم، علامہ اقبال حسین بہشتی مرکزی نائب صدر علماء ونگ اور علامہ عبدالخالق اسدی رکن شوریٰ عالی نے اپنے پیغامات میں شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی رح کو ملت اسلامیہ پاکستان کا ناقابل فراموش رہبر قرار دیتے ہوئے ان کے افکار اور مشن کو زندہ رکھنے کی تلقین کی متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل عباس
شہید قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید عارف حسین الحسینی رح کی 37ویں برسی پانچ اگست کو منائی جائے گی، اس حوالے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماوں ملک اقرار حسین علوی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم، علامہ اقبال حسین بہشتی مرکزی نائب صدر علماء ونگ اور علامہ عبدالخالق اسدی رکن شوریٰ عالی نے اپنے پیغامات میں شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی رح کو ملت اسلامیہ پاکستان کا ناقابل فراموش رہبر قرار دیتے ہوئے ان کے افکار اور مشن کو زندہ رکھنے کی تلقین کی، علاوہ ازیں انہوں نے ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے 30 کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والے برسی اجتماع میں شرکت کی دعوت بھی دی، مزید احوال اس ویڈیو میں ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایم ڈبلیو ایم
پڑھیں:
شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کی تیاریاں، 3 روزہ تقریبات کا اعلان
ایرانی میڈیا میں شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تدفین سے متعلق دعؤوں کے حوالے سے نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں، جبکہ ایرانی حکام کی جانب سے مبینہ طور پر تدفین کے انتظامات کے حوالے سے تیاریوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق تہران کے نائب میئر برائے سماجی و ثقافتی امور محمد امین توکلی زادہ نے کہا ہے کہ تدفین سے قبل 3 روزہ عوامی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، جن کے دوران عوام کو عظیم شہید راہنما کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ محمد امین توکلی زادہ کے مطابق عوامی تقریبات کے اختتام پر نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی، جس کے بعد جلوس کا آغاز ہوگا، تہران میں یہ جلوس کم از کم 24 گھنٹے تک جاری رہ سکتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بعد ازاں تقریبات ایران کے اہم مذہبی مراکز قم اور مشہد میں بھی جاری رہیں گی، شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی خواہشات کے مطابق تدفین مشہد میں روضۂ امام رضاؑ کے قریب کیے جانے کا امکان ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق یہ تقریب ملک کی جدید تاریخ کے بڑے عوامی اجتماعات میں شمار ہو سکتی ہے، تہران میں انتظامات اس انداز سے کیے جا رہے ہیں کہ ایک کروڑ 50 لاکھ سے 2 کروڑ افراد تک ان تقریبات میں شرکت کر سکیں۔ ان کے مطابق انتظامات کی مجموعی نگرانی پاسدارانِ انقلاب کریں گے جبکہ بلدیاتی حکام اور دیگر ریاستی ادارے لاجسٹک اور عوامی سہولیات کی فراہمی میں معاونت کریں گے۔ تاہم ان دعؤوں اور تفصیلات کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔